پریٹکل امتحانات کے لئے مواد اور جوابی کاپیاں تیار ہیں، اعلی ثانوی بورڈ

Sindh Education department

کراچی (تعلیمی رپورٹر) اعلی ثانوی بورڈ کراچی نے اپنے ایک حالیہ اعلامیے میں کہا ہے کہ 15 جولائی سے شروع ہونے والے سالانہ پریٹکل امتحانات کے لئے امتحانی مواد اور جوابی کاپیاں تیار ہیں۔ یہ عملی امتحانات گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس سے متعلق ہیں۔

کالجوں، اسکولوں کے نمائندوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ رجوع کرنے کی ہدایت

اعلامیے میں تمام کالجوں اور ہائر سکینڈری اسکولوں کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پرنسپلز کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ امتحانی مواد پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر 40 سے حاصل کریں جبکہ جوابی کاپیاں ایگزامنیشن اسٹور کمرہ نمبر 21 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

امتحان کے دوران ہیڈ اور ڈپٹی ہیڈز امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے

اعلامیے میں تمام انٹرنل ایگزامنرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات کے اپنے پروگرام جلد از جلد پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر 40 میں جمع کروا دیں۔ مزید کہا گیا ہے اس سال عملی امتحانات میں ہیڈ اور ڈپٹی ہیڈز امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔

پروفیسر سعید الدین کا مختلف مراکز کا دورہ،امتحانی عمل کا جائزہ لیا

دریں اثنا گزشتہ روز اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین اور ناظم امتحانات انور علیم خانزادہ نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور سالانہ امتحانات برائے 2022 کے تحت ہونے والے مختلف پرچوں کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply