قوم اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہو،صدر،وزیراعظم

اسوہ حسینی پر عمل کرنے کا پغیام
نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے خاندان کی شہادت کے دن کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی پیغامات جاری کئے ہیں جن میں قوم کو اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی ہے

کراچی ، ویب ڈیسک ، نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے خاندان کی شہادت کے دن کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی پیغامات جاری کئے ہیں جن میں قوم کو اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی ہے ۔

قوم قربانی کے جذبے سے سیلاب متاثرین کی مدد کرے،ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا پیغام یہ ہے کہ ہم اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں اور ایثار و قربانی کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے ملک و قوم کی خدمت کریں خصوصاً سیلاب سے متاثر ہونے والے ہم وطنوں کی مدد کریں ۔

امام حسین حق وباطل کے درمیان لکیر ہیں ، شہباز شریف

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور ان کے خاندان نے اپنی عظیم قربانی کے ذریعے حق وباطل اور ظالم و مظلوم کے درمیان واضح لکیر کھینچی ہے ، حضرت امام حسین بے آوازوں کی آواز ہیں ، حق،سچ ،اخوت اور اتحاد کے علم بردار ہیں ۔

ملک بھر میں تعزیتی جلوسوں کا سلسلہ جاری

دریں اثنا ملک بھر میں محرم الحرام کے تعزیتی جلوسوں اور پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے ، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ملک کے اکثر حصوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند ہے۔

کراچی میں 5 ہزار سے زائد اہل کار جلوسوں کی نگرانی پر مامور

کراچی میں پانچ ہزار سے زائد سیکیورٹی اہل کار محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کی ذمے داری ادا کر رہے ہیں ۔ سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر تعزیتی جلوسوں میں ڈرون کیمروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

عاشورہ کے موقع پر بھی کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

دوسری طرف کے الیکٹرک کی جانب سے عاشورہ کے دنوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، نو محرم بروز پیر کراچی کے مختلف علاقوں میں 6,6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی جبکہ دس محرم کو بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔

<محرم الحرام اور ہماری حساسیت>

Be the first to comment

Leave a Reply