Latest

نجی میڈیکل کالجوں کو سرکاری کالجوں میں داخلے بند ہونے سے قبل فیس وصولی سے روک دیا گیا

نجی میڈیکل کالجوں کو سرکاری کالجوں میں داخلے بند ہونے سے قبل فیس وصولی سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک ؛پاکستان میڈیکل کمیشن اسلام آباد نے نجی میڈیکل کالجوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلے بند ہونے سے قبل طلباء سے فیس کا مطالبہ نہ کریں۔ پرائیویٹ میڈیکل کالج طلباء کو داخلہ فیس ادا کرنے پر مجبور کر رہے ہیں جو کہ تمام میڈیکل کالجوں کو بتائی گئی پی ایم سی داخلہ پالیسی کے خلاف ہے۔

طے شدہ داخلہ پالیسی کو فالو کیا جائے ورنہ تادیبی کاروائی ہوگی ،پاکستان میڈیکل کمیشن

پی ایم سی نے اس حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمیشن کے علم میں آیا ہے کہ پرائیویٹ کالجز ایسے طلبہ کو مجبور کررہے ہیں جنہیں میرٹ لسٹ ظاہر کیے بغیر فیس جمع کرانے کی پیشکش کی جاتی ہے۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میرٹ لسٹ ظاہر کئے بغیر فیس کی مد میں کوئی رقم وصول نہ کریں ،یدایت

کمیشن نے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور کسی بھی طالب علم کی جانب سے اس سلسلے میں شکایت موصول ہونے کی صورت میں مذکورہ کالج کے خلاف قانون کے مطابق متعلقہ دفعات کے تحت سخت تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔

پی ایم سی نے ہدایت کی ہے کہ تمام نجی میڈیکل/ڈینٹل کالجز ریگولیٹر کی ہدایات اور ضوابط کے تحت ٹائم لائنز کے مطابق میرٹ لسٹ ظاہر کیے بغیر فیس کی مد میں کوئی رقم وصول نہ کریں۔

 

یہ بھی پڑھئیے

Islamic Parenting and Tarbiyah Matters course-Urdu

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button