بھارتی سیاست دان کی گستاخی پر مسلم دنیا سراپا احتجاج،کراچی میں آج مظاہرہ ہوگا

بھارتی سیاست دان کی گستاخی پر مسلم دنیا سراپا احتجاج،کراچی میں آج مظاہرہ ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں حکم ران جماعت بی جے پی کی خاتون ترجمان نوپور کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اطہر میں گستاخی کیخلاف انڈیا میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہندوستان کے مختلف شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج ہوگئے۔

دوسری طرف عرب ممالک میں بھی مسلمانوں کی جانب سے اس واقعے پر سخت غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے عرب دنیا میں رد عمل کے طور پہ انڈین مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہوگئی قطر سمیت کئی عرب ممالک نے سرکاری سطح پر اس واقعے پر سخت احتجاج کیا ہے پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان کی شدید ۔الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

دریں اثنا پاکستان میں بھی پی جے پی کی رہنما کے گستاخانہ ریمارکس پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے پاکستان کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام نے آج مورخہ 6 جون سہ پہر4 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں جے یو آئی سندھ کی چوٹی کی قیادت شریک ہوگی دریں اثنا پی جے پی نے مسلم ممالک کے دباؤ پر گستاخانہ ریمارکس دینے والی اپنی خاتون ترجمان نوپور کو عہدے سے ہٹا دیا ہے

Be the first to comment

Leave a Reply