کراچی میں 21 جون سے موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی

rainfall
کراچی میں موسلادھار بارش کی پیشین گوئی

کراچی (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہےکہ کراچی میں 21 جون سے 22جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔ محمکہ موسمیات نے منگل اور پیر کے روز ہونے والی متوقع بارش کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 20 جون سے بارشیں شروع ہوں گی

محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 20 جون سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ داخل ہوگا۔

شہر قائد کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوگی

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد اور شہید بےنظیر آباد میں بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے دادو، جامشورو اور حیدرآباد میں بھی 21 جون سے 22 جون کے درمیان بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ 20 جون اور 21 جون کے درمیان اسلام آباد، کے پی، پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی شدید خطرہ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے ہے کہ تیز بارش کی وجہ سے کے پی کے، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں۔علاوہ ازیں کے پی کے ، صوبہ پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے 19 جون کو کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشن گوئی کی تھی اور کہا تھا شہر قائد میں موسم گرم ، مرطوب اور مطلع جزوی طور ث ابرآلود رہے گا۔

27 اور 28 جون کو بھی کراچی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے دو دن پہلے 27 جون سے 28 جون کے درمیان کراچی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔

بارش کی پیشن گوئی کے بعد کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ

دریں اثنا بارشوں کی پیش گوئی کے بعد کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر شہر کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔بارشوں کے پیش نظر مختلف علاقوں میں کچرا اُٹھانے کا کام بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔

 نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث شہر قائد کے باسی پریشان

دوسری طرف بہت سے علاقوں میں شہری متوقع بارش کے پیش نظر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث گلیوں اور گھروں میں بارش کا پانی داخل ہو سکتا ہے۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ مون سون کا سلسلہ شروع ہونے سے بہت پہلے ندی نالوں کی صفائی اور کچرا اٹھانے کا اہتمام ہونا چاہیے۔بدقستمی سے شہر قائد کے متعلقہ ادارے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ہمیشہ ناکام رہے ہیں جس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

1 Trackback / Pingback

  1. کراچی میں آج شام ہلکی بارش کی پیشن گوئی - EduTarbiyah.com

Leave a Reply