سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 5 ارپ روپے کی منظوری

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 5 ارپ روپے کی منظوری
کراچی (ویب ڈیسک) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ، وزیر اعظم نے این ڈی اے کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔

کراچی (ویب ڈیسک) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ،  وزیر اعظم نے این ڈی اے کو فوری طور پر سیلاب متاثرین کے لئے پانچ ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،امدادی کاموں کا جائزہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی وزراء ،گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے سیکریٹریز ،چیئرمین این ڈی ایم اے اور ڈی جی موسمیات نے شرکت کی، اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ۔

ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کو موثر بنانے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم

اجلاس میں این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے درمیان ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کو موثر انداز میں انجام دینے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی منظوری دی گئی ، کمیٹی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ،وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع ، وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی ، مشیر امور گلگت بلتستان وکشمیر قمر زمان کائرہ ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور سیکریٹری مواصلات پر مشتمل ہوگی ۔

سیاست ہوتی رہے گی متاثرین کی بحالی سب پر فرض ہے ،شہباز شریف

اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی اجلاس منعقد کرے اور وفاقی و صوبائی اداروں میں کوارڈینیشن کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پیش کرے،انہوں نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی ہم سب کی ترجیح ہونی چاہیے ۔

وزرات خزانہ کو فوری طور پر این ڈی ایم اے کو پانچ ارب جاری کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کئے جائیں تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کام میں خلل نہ آنے پائے۔

مافیا بارش کا جمع شدہ پانی شہریوں کو فروخت کرنے لگی

Be the first to comment

Leave a Reply