ملائشیا کی اعلی جامعات پاکستانی طلباء کو اسکالر شپس دیں گی

ملائیشیا کی اعلی جامعات
کراچی (ویب ڈیسک), ملائیشیا کی اعلی سطح کی جامعات پاکستانی طلباء کو اسکالر شپ د

ملائشیا کی اعلی جامعات پاکستانی طلباء کو اسکالر شپس دیں گی

کراچی (ویب ڈیسک), ملائیشیا کی اعلی سطح کی جامعات پاکستانی طلباء کو اسکالر شپ دیں گی ، یہ بات ملائشیا کے تعلیمی کے اعلی سطحی وفد نے کی جس نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

ملائشین وفد کا محمد علی جناح یونیورسٹی کا دورہ

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے ایک اعلیٰ تعلیمی وفد نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر زبیر شیخ سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلیمی نظام پر بات چیت ہوئی۔

مشترکہ ڈگری پروگرام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

اس موقع پر عزم کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعلیمی نظام سے فائدہ اٹھائیں گے ، ملاقات میں محمد علی جناح یونیورسٹی اور ملائیشیا کی جامعات کے اشتراک سے مشترکہ ڈگری پروگرام ، اساتذہ اور ماہرین کے لیے آن لائن سیمنارز ،آن لائن لیکچرز، شارٹ کورسز اور اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرامز کے انعقاد پر بھی بات ہوئی ۔

 بہترین تعلیمی و تربیتی ادارہ

iqrarams.edutarbiyah.com

یہ بھی پڑھئیے:

جسمانی صحت کے لئے چار بنیادی چیزیں

Be the first to comment

Leave a Reply