مراکش کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لئے اسکالر شپس جاری

مراکش کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لئے اسکالر شپس جاری
مراکش کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لئے اسکالر شپس جاری

مراکش کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لئے اسکالر شپس جاری

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی طلباء کے لئے بڑی خوش خبری ، مراکشی  حکومت نے پاکستان کے طلباء کے لئے اسکالر شپ کی پیش کش کر دی ، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کو مراکش کی جانب سے وظائف دئیے جائیں گے ۔

مراکش کے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم ملے گی

تفصیلات کے مطابق مراکش کے بین الاقوامی تعاون کے ادارے AMCI نے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے توسط سے پاکستانی طلباء کو اسکالر شپس کی پیش کش کی ہے ،اس پیکج کے تحت پاکستانی طلباء کو مراکش کے اعلی تعلیمی اداروں میں ٹیکنکل اور ووکیشنل تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی ۔

20 ستمبر تک درخواستیں دی جا سکتی ہیں ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، ایچ ای سی کے اعلامیے کے مطابق درخواستیں 20 ستمبر تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں، درخواست جمع کرنے اور دیگر متعلقہ معلومات کے لئے ایچ ای سی کی ویب سائٹ کا وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
https://www.hec.gov.pk

یہ بھی پڑھیئے
امریکہ میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام

1 Trackback / Pingback

  1. بی اے ایسوسی ایٹ کے امتحانات کا شیڈول

Leave a Reply