25 سعودی جامعات میں پاکستانی طلباء کے لئے اسکالر شپ کا اعلان

scholarships

25 سعودی جامعات میں پاکستانی طلباء کے لئے اسکالر شپ کا اعلان

کراچی (تعلیمی ڈیسک)سعودی حکومت نے پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے اپنی 25 جامعات میں وظائف کا اعلان کیا ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سعودی عرب کی جامعات میں داخلے کے خواہشمند طلبہ وطالبات متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

وظائف پولیٹیکل سائنس، لاء، ایجوکیشن سمیت دس شعبوں کے طلباء کو دئے جائیں گے

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے یہ سکالر شپس پولیٹیکل سائنس، قانون، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ایگریکلچر، عربی اوراسلامک اسٹڈیز اور میڈیا سائنس میں دیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے طلباء وطالبات بھی اسکالر شپ کے مستحق ہوں گے

ایچ ای سی کے مطابق پاکستان کے علاؤہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات بھی اسکالر شپ کے مستحق ہوں گے پچھتر 75 فیصد اسکالر شپس پاکستان میں مقیم طلبہ وطالبات جبکہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ وطالبات کو دیے جائیں گے۔

طلباء کو یونیورسٹی کیمپسز میں رعایتی نرخوں میں کھانے، کھیلوں اور تفریح کی سہولیات ملیں گی

سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو سعودی عرب کی یونیورسٹی کیمپسز میں رعایتی نرخوں پر کھانا، کھیلوں اور تفریح کی سہولیات میسر ہوں گی علاوہ ازیں سفری اخراجات میں معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔

سائنس کے طلباء کو ماہانہ 900 سعودی ریال اور آرٹس والوں کو 850 ریال دئے جائیں گے

سائنس کے طلبا کو ماہانہ بنیادوں پر 900 سعودی ریال جبکہ آرٹس کے طلبہ کو 850 سعودی ریال ماہانہ وظیفہ ملے گا۔ اس حوالے مزید تفصیلات ایچ ای سی کی ویب سائٹ www.hec.gov.pk پر دستیاب ہیں

3 Comments

  1. I am really hoping for this because I need this and want to study abroad I hope I can get this chance to enhance my abilities and make my life.Thank you so much

Leave a Reply