اسکولوں اور مدراس کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

اسکولوں اور مدراس کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع
اسکولوں اور مدراس کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

اسکولوں اور مدراس کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں پانچ سال سے گیارہ سال کے بچوں کو کرونا ویکسینیشن مہم شروع۔ اسکولوں اور مدارس میں ویکسینیشن ٹیمیں جائیں گی۔

چھ روزہ مہم کے دوران سندھ میں 24 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی

ہیلتھ سینٹرز اور عارضی ویکسینیشن مراکز میں ویکسین لگانے کی سہولت موجود ہوگی جبکہ محکمہ صحت کا عملہ اسکولوں اور دینی مدارس میں جا کر بچوں کو ویکسین لگائے گا ۔چھ روزہ ویکسینیشن مہم کے دوران 24 لاکھ بچوں کو۔ ویکسین لگائی جائے گی۔

والدین کے تحفظات تھے جو دور کر دئے ، صوبائی وزیر صحت

ویکسینیشن مہم کا آغاز وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل نے پیر کے روز کیا انہوں نے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگانے کے حوالے سے شروع میں والدین کو تحفظات تھے جو دور کر دئے گئے ۔

سندھ حکومت یو ایس ایڈ کے تعاون سے مہم چلا رہی ہے ،ڈاکٹر عذرا فضل

صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین مہم سندھ حکومت اور یو ایس ایڈ کے باہمی اشتراک سے سے چلائی جا رہی ہے ، محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کرونا سے 12 ہزار سے زائد بچے متاثر ہوئے جن کی عمریں 5 سال سے 11 سال کے درمیان تھیں جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں مجموعی طور پر 64 بچے وبا کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے ۔

وزارت دفاع میں نئی اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب

Be the first to comment

Leave a Reply