ستمبر کے دوسرے ہفتے مون سون کا ایک اور اسپیل سندھ میں داخل ہونے کا امکان

کراچی (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا اسپیل ستمبر کے دوسرے ہفتے سندھ میں داخل ہو سکتا ہے۔  14 یا 15 ستمبر کو مون سون ہوائیں دوبارہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں داخل ہو سکتی ہیں ۔

بلوچستان اور سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں

محکمہ موسمیات کے تجزیہ کاروں کے مطابق ستمبر میں بھی سندھ اور بلوچستان میں معمول سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم اس بارش کی شدت جولائی اور اگست جیسی نہیں ہوگی۔

مون سون سیزن ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ مون سون کا سیزن ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ موسم کا تجزیہ کرنے والے ماہرین کے مطابق مون سون کی بارشیں 80 فیصد ہو چکی ہیں، سیزن کا خاتمہ ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے اوائل میں ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ مون سون کے طویل دورانیے کی پیشن گوئی ہے جس میں تبدیلی ہو سکتی ہے ۔

ترکی کے تین ہوائی جہاز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے

Be the first to comment

Leave a Reply