سندھ کےسرکاری کالجوں میں داخلوں کے نتائج جاری 

سندھ کےسرکاری کالجوں میں داخلوں کے نتائج جاری 
کراچی (ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے سندھ کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کل 82 ہزار طلباء نے داخلہ لیا ۔ رواں سال داخلوں کی شرح کم رہی ۔

کراچی (ویب ڈیسک)حکومت سندھ نے سندھ کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کل 82 ہزار طلباء نے داخلہ لیا ۔ رواں سال داخلوں کی شرح کم رہی ۔

عدم آگہی کی وجہ سے شرح کم رہی ،82 ہزار داخلے ہوئے

بہت سے طلباء کو نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر گیارہویں میں داخلے کا علم نہیں تھا اور آگہی نہ ہونے کی وجہ بھی سے ہزاروں طلباء انٹرنیٹ کے ذریعے داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکے۔ جس کی وجہ سے داخلوں کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی۔اور داخلہ لینے والوں کی تعداد 82 ہزار تک محدود رہی۔

گزشتہ سال کراچی کے ایک لاکھ بیس ہزار طلباء نے داخلہ لیا تھا

گزشتہ سال کراچی کے کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں ایک لاکھ بیس ہزار طلباء نے داخلہ لیا تھا ۔بہت سے طلباء نے دسویں جماعت کے اپنے متوقع نمبروں کے حساب سے داخلہ لیا۔ تاہم ایسے طلبہ کو اپنے داخلہ فارم دوبارہ جمع کرانے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔ کلیم فارم بھی ایک دن کے اندر دستیاب ہو جائیں گے۔

 بعض امیدواروں کی طرف سے یہ شکایات بھی ہیں کہ ان کے زیادہ نمبروں کے باوجود انہیں مطلوبہ کالجوں میں داخلہ نہیں دیا گیا۔طلباء اپنے داخلوں کے نتائج اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں


ثانوی بورڈ نے نتائج کا اعلان کر دیا

Be the first to comment

Leave a Reply