Latest

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 21 دسمبر سے شروع ہوں گی

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 21 دسمبر سے شروع ہوں گی

کراچی ،ویب ڈیسک ؛ محمکہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا ،21 دسمبر سے تعطیلات شروع ہوں گی ۔

یکم جنوری تک تعطیلات جاری رہیں گی

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ کے اسکولوں ،کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں 21 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا

محکمۂ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔گیارہ روزہ تعطیلات کا اطلاق 21 دسمبر بروز بدھ تا 31 دسمبر بروز ہفتہ ہوگا ،یکم جنوری کو چونکہ اتوار ہے اس لئے تعلیمی ادارے2 جنوری کو ہی کھل سکیں گے جس کی وضاحت سرکاری اعلامیے میں نہیں کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

عالمی کتب میلہ کل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں سجے گا 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button