سندھ میں تمام تعلیمی ادارے دو دن کے لیے بند رہیں گے

سندھ کے تعلیمی اداروں میں دو دن تعطیل کا اعلان
تعلیمی ادارے

سندھ کے تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان کر دیا ، 24 اور 25 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، فیصلہ متوقع بارشوں کی وجہ سے کیا گیا ۔

موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی وجہ سے فیصلہ

تفصیلات کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے اسکولوں ،کالجز سمیت تمام تعلیمی اداروں میں کل اور پرسوں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ، صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ متوقع بارشوں کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ طلباء وطالبات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔

کل اور پرسوں اسکول ،کالجز ویگر ادارے بند رہیں گے

حکومتی اعلامیے کے مطابق چونکہ محکمہ موسمیات نے سندھ میں مون سون کے نئے اسپیل کی آمد کی پیشن گوئی کی ہے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے اس لئے طلباء وطالبات کی حفاظت کی خاطر چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ، حکومتی اعلامیے کے مطابق کل 24 اور پرسوں 25 اگست کو صوبہ بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہونے کا خطرہ
ایک بہترین تعلیمی و تربیتی ادارہ

2 Trackbacks / Pingbacks

  1. نہم دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
  2. سندھ کے 11 ہزار بند اسکول کھولنے کا فیصلہ

Leave a Reply