تعلیمی ادارے یکم اگست ہی کو کھلیں گے سندھ حکومت کی وضاحت

تعلیمی ادارے یکم اگست کو ہی کھلیں گے ،سندھ حکومت کی وضاحت

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ تعلیمی ادارے یکم اگست کو ہی کھلیں گے تعطیلات میں اضافے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

چھٹیاں حسب شیڈول 31 جولائی کو ختم ہوں گی،وزیر تعلیم

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے شیڈول کے مطابق یکم اگست سے کھلیں گے۔

بچوں کی پڑھائی کا پہلے ہی نقصان ہو چکا ہے ،سید سردار شاہ

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات 31 جولاٸی کو ختم ہوجاٸیں گی، بچوں کی پڑھاٸی کا پہلے ہی نقصان ہوچکا ہے، مزید براشت نہیں کرسکتے۔سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے نام سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔

15 اگست تک چھٹیوں میں توسیع کی خبریں بے بنیاد قرار

واضح رہے کراچی میں کچھ نجی اسکولوں نے اپنے طلبہ کو واٹس ایپ پیغام کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ موسم گرما کی تعطیلات میں 15 اگست تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم لگانے کا فیصلہ

Be the first to comment

Leave a Reply