ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء بھی بیالوجی پڑھ سکیں گے

ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء بھی بیالوجی
اب ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء بھی بیالوجی پڑھ سکیں گے، ٹیکنیکل بورڈ نے میٹرک میں بیالوجی کا مضمون شامل کر لیا۔ ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء فیصلے سے خوش، بورڈ کے فیصلے کی تعریف۔

ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء بھی بیالوجی پڑھ سکیں گے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اب ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء بھی بیالوجی پڑھ سکیں گے، ٹیکنیکل بورڈ نے میٹرک میں بیالوجی کا مضمون شامل کر لیا۔ ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء فیصلے سے خوش، بورڈ کے فیصلے کی تعریف۔

متعلقہ بورڈ نے بیالوجی کو میٹرک کے نصاب میں شامل کر لیا

نئے فیصلے کے بعد بیالوجی کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء انٹرمیڈیٹ میں پری میڈیکل میں داخلہ لے سکیں گے، ٹیکنیکل بورڈ نے اپنے فیصلے کی توثیق کے لئے آئی بی سی سی سے منظوری مانگ لی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ انٹر بورڈز کمیٹی چیئرمین سے منظوری مل جائے گی۔

فیصلے کی حتمی منظوری آئی بی سی سی دے گی

آئی بی سی سی سے منظوری ملنے کے بعد طلباء  میٹرک ٹیک میں بیالوجی کا مضمون پڑھ سکیں گے، طلباء کو اختیار ملے گا کہ وہ بیالوجی کو بہ طور مضمون پڑھیں یا نہ پڑھیں ، ٹیکنکل ایجوکیشن کے طلباء کے لئے یہ ایک اختیاری مضمون ہوگا۔ گویا تاریخ میں پہلی مرتبہ فنی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء بھی ڈاکٹر بننے کے اہل ہوں گے۔

مزید تفصیلات کے لئے کلک کریں

کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ نے داخلوں کا اعلان کردیا

2 Trackbacks / Pingbacks

  1. پنجاب کے اسکولوں انٹرن شپ پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ - EduTarbiyah.com
  2. برطانیہ پاکستان کو خواتین کی تعلیم کے لئے 130 ملین پاؤنڈ دے گا - EduTarbiyah.com

Leave a Reply