جامعہ کراچی ، ایل ایل بی سال آخر کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی ایل ایل بی کے ضمنی اامتحانات کے نتائج کا اعلان
جامعہ کراچی ، ایل ایل بی سال آخر کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) جامعہ کراچی نے ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخرضمنی امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ،کامیابی کا تناسب 63.44 فیصد رہا ۔

بی اے ایل ایل بی (آنرز) کے ریزلٹ بھی شامل

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ناظم امتحانات ڈاکٹرسید ظفر حسین نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر کےضمنی امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کل 93 طلباء شریک ہوئے ،کامیابی کا تناسب 63 فیصد سے زائد

اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں کل 93 طلباء نے شرکت کی جن میں سے 12 طلباء فرسٹ ڈویژن جبکہ 47 طلباء سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ کامیاب قرار پائے ، امتحانات میں کامیابی کی شرح 63.44 فیصدرہی۔

بی اے ایل ایل بی (آنرز) کے امتحان میں صرف ایک طالب علم کی شرکت

بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخرکے امتحانات میں ایک ہی طالبعلم شریک ہوا اور کامیاب قرارپایا۔ امتحان میں کامیابی کی شرح 100.00 فیصدرہی۔ واضح رہے جامعہ کراچی کی جانب سے جامعہ کراچی نے ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر کےسالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان رواں سال مارچ میں کیا گیا تھا ۔

جامعہ کراچی ، بی اے ایسوسی ایٹ آرٹس کے امتحانات کا شیڈول جاری

iqrarams.edutarbiyah.com

Be the first to comment

Leave a Reply