جامعہ کراچی میں چار اراکین سینڈیکیٹ کا تقرر کر دیا گیا

University of Karachi Syndicate members 2022

جامعہ کراچی میں چار اراکین سینڈیکیٹ کا تقرر کر دیا گیا

کراچی(تعلیمی رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامعہ کراچی کےلئےچار اراکین سینڈیکیٹ کا تقرر کردیاہے جن میں انجینئر عبدالجبار، شعیب احمد صدیقی، ڈاکٹر سروش لودھی اور شاہدہ رحمانی شامل ہیں، یہ تقرری ایک سال بعد عمل میں لائی گئی ہے جامعہ کے اعلامیے کے مطابق منظور شدہ چار ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جامعہ کراچی کی جانب سے گزشتہ سال مئی میں جامعہ کی سنڈیکیٹ میں تین ممتاز شخصیات کی نامزدگی کے لئے پانچ نام اس وقت کے سیکرٹری بورڈز کو بھیجے گئے تھے جہاں سے یہ نام سمری کی صورت میں وزیر اعلیٰ ہاوس بھیج دیئے گئے تھے سمری میں ارسال کردہ ناموں میں ڈاکٹر عطاالرحمان، ڈاکٹر معصومہ حسن، ڈاکٹر جمیل احمد خان، انجینئر عبدالجبار اور سردار یاسین ملک شامل تھے۔ تاہم وزیر اعلی سندھ نے چار نام مسترد اور ایک نام انجینئر عبدالجبار پر اتفاق کیا اور تین نئے نام منظور کئے ہیں

Be the first to comment

Leave a Reply