یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نے قومی ڈائلاگ کی پیشکش کر دی

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نے قومی ڈائلاگ کی پیشکش کر دی
یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نے قومی ڈائلاگ کی پیشکش کر دی

یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نے قومی ڈائلاگ کی پیشکش کر دی

کراچی (ویب ڈیسک) ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا گیا ، یوم آزادی کے حوالے پورے ملک میں تقریبات منعقد ہوئیں ، مرکزی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تھے ۔ وزیر اعظم نے تقریب میں پرچم کشائی کی اور خطاب بھی کیا ۔

ملک کو آگے لے جانے کے لئے میثاقِ معیشت ضروری ہے ،شہباز شریف

وزیراعظم اعظم نے اپنے خطاب میں بانیان پاکستان اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت ملک کو مضبوط کرنے کے لئے قومی ڈائلاگ کی ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک میثاقِ معیشت کرنا پڑے گا ،وزیر اعظم نے کہا اگر ہم ایٹمی قوت بن سکتے ہیں تو معاشی قوت کیوں نہیں بن سکتے ۔

مزار قائد کراچی اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

دریں اثنا گزشتہ روز کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی روایتی تقریب منعقد ہوئی، بانی پاکستان محمد علی جناح اور مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

جناح کنونشن سینٹر میں مخلوط رقص کی محفل پر مفتی تقی عثمانی برہم

دوسری طرف جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کے دوران خواتین اور مردوں کے مخلوط رقص پر علماء کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ، ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا ہے ، مفتی تقی عثمانی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ آج کے دن نہ چاہتے ہوئے بھی “انا للّٰہ وانا الیہ راجعون” پڑھنا پڑا ۔

برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم سے روشن کر دیا گیا

دریں اثنا پاکستان سے باہر دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں نے بھی یوم آزادی منایا ، متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی جھنڈے سے سجایا گیا ، مختلف ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی ۔

یوم آزدی کے موقع پر برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم سئے روشن
یوم آزدی کے موقع پر برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم سے روشن

قیام پاکستان کا مقصد اور ہماری غفلت

Be the first to comment

Leave a Reply