واٹس ایپ کے نئے فیچر، اسکرین شاٹ لینا ممکن نہ ہوگا

واٹس ایپ کے نئے فیچر
واٹسپ کے نئے فیجر جو حالیہ مہینے میں جاری ہوں گے نئے فیچر کے مطابق اسکرین شاٹ لینا ممکن نہ ہوگا

واٹس ایپ کے نئے فیچرز ، اسکرین شاٹ لینا ممکن نہ ہوگا

کراچی (ویب ڈیسک)نئے متعارف کروائے گئے فیچرز کے تحت واٹس ایپ صارفین خاموشی سے گروپ چیٹس چھوڑ سکیں گے اسی طرح ان کو اختیار حاصل ہو گا کہ اُن کے آن لائن سٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔ اسی طرح اس نئے فیچر کے ذریعے صارف کو یہ اختیار بھی ملے گا کہ اس کے میسجز کا کوئی سکرین شاٹ نہ لے سکے ۔

کوئی صارف واٹس ایپ گروپ چھوڑ دے تو ممبرز کو پتہ نہیں چلے گا

نئے فیچرز کا مقصد صارف کی واٹس ایپ میں سرگرمیوں کی رازداری کو یقینی بنانا ہے ، اب اگر کوئی صارف کسی واٹس گروپ سے لیفٹ کر جائے تو گروپ میں کسی کو اس کی خبر نہیں ہوگی صرف گروپ ایڈمن کو اس کی اطلاع ہو جائے گی ۔

کسی کو ریمو کرنے کی اطلاع گروپ شرکاء کو نہیں دی جائے گی

اسی طرح اگر کسی واٹسپ گروپ کے کسی ممبر کو گروپ سے “ریمو” کیا جائے گا تو اس کا گروپ کے دوسرے ممبرز کو پتہ نہیں چلے گا صرف اس کو اطلاع ہو جائے گی جس کو نگالا گیا ہو۔

گروپ میں ہونے والی بات چیت آمنے سامنے کی گفتگو کی طرح محفوظ ہوگی

واٹس ایپ کے اونر میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے نئے فیچر کے حوالے سے کہا ہے کہ اس سے واٹسپ پر ہونے والی بات چیت اسی طرح محفوظ ہو جائے گی جس طرح دو افراد کے درمیان آمنے سامنے ہونے والی نجی گفت گو محفوظ ہوتی ہے ۔

واٹس ایپ صارف اپنے فعال ہونے کی خبر صرف مرضی کے صارفین کو دے پائے گا

نئے فیچر کے وجہ سے صارف کے لیے یہ بھی ممکن ہوگا کہ وہ واٹس ایپ پر اپنے فعال ہونے کی اطلاع کسی کو بھی نہ دے یا جن کو وہ چاہیے انہی کو اس کی خبر ہونے دے۔واٹسپ کے یہ نئے فیچرز اسی ماہ یعنی اگست میں دستیاب ہوں گے ۔

ٹیلیفون و موبائل کے احکام

Be the first to comment

Leave a Reply