وفاق المدارس کے تحت ضمنی امتحانات 31 مئی کو شروع ہوں گے

wifaq ul Madaris exam

وفاق المدارس کے تحت ضمنی امتحانات 31 مئی کو شروع ہوں گے

کراچی ( نیوز ڈیسک) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت ضمنی امتحانات کل بتاریخ 31 مئی بروز منگل شروع ہوں گے میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی کے مطابق مجموعی طور پر چالیس ہزار چار سو چالیس طلباء و طالبات کیلئے ملک بھر میں دو سو اکسٹھ (261) امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ضمنی امتحان میں سولہ ہزار تین سو چھ طلباء اور چوبیس ہزار ایک سو چونتیس طالبات شریک ہوں گی۔طلباء کیلئے ایک سو دو (102) اور طالبات کیلئے ایک سو انسٹھ (159) سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔روزانہ دو پرچے ہونگے جن کا دورانیہ صبح آٹھ (8) سے گیارہ (11) اور دوپہر دو (2) سے پانچ (5) بجے ہوگا
اعلامیے کے مطابق کراچی میں چودہ (14) سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے سات (7) طلباء اور سات (7) ہی طالبات کیلئے ہیں طلباء کے سینیٹرز میں فاروقیہ شاہ فیصل کالونی،جامعہ دارالعلوم کراچی،جامعہ انوارالصحابہ گلزار ھجری،جامعہ عربیہ احسن العلوم گلشن اقبال،جامعہ اسلامیہ کلفٹن،دارالعلوم فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد اور جامعہ دارالعلوم حنفیہ اورنگی ٹاؤن شامل ہیں جبکہ طالبات کیلئے جامعہ دارالعلوم کراچی،اقراء اکیڈمی روضۃ الاطفال لانڈھی قائد آباد،جامعہ انوار الصحابہ گلزار ھجری،جامعہ دارالعلوم حنفیہ اورنگی ٹاؤن،جامعہ دارالعلوم اسلامیہ فاروقیہ سلطان آباد نیو حاجی کیمپ،جامعہ الصفہ سعیدآباد بلدیہ ٹاون اور جامعۃالصالحات عزیز آباد فیڈرل بی ایریا میں امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں مولانا طلحہ رحمانی نے مزید کہا کہ ملک بھر میں شعبہ تحفیظ کے دوسرا مرحلہ کا امتحان ان شاءاللہ یکم ذی الحجہ کو ہوگا۔جس کے داخلے بھیجنے کی آخری تاریخ دس ذیقعدہ ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply