پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ وندر سے مل گیا

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ وندر سے مل گیا
کراچی (ویب ڈیسک)پاک فوج کے لا پتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ وندر کے علاقے میں موسیٰ گوٹھ سے ملا۔

کراچی (ویب ڈیسک)پاک فوج کے لا پتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ وندر کے علاقے میں موسیٰ گوٹھ سے ملا۔

حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا ،آئی ایس پی آر

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی پیر کو سیلاب سے متاثرہ ضلع لسبیلہ کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے متاثرین کی امداد کے حوالے سے مختلف اجلاسوں میں شرکت کی اور متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا ۔لسبیلہ سے واپسی پر ان کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ۔

بدقسمت طیارے نے پیر کی شام اوتھل سے اڑان بھری تھی

اطلاعات کے مطابق بد قسمت ہیلی کاپٹر نے پیر کے دن شام پانچ بج کر دس منٹ پر اوتھل سے اڑان بھری تھی جسے چھے بج کر پانچ منٹ پر کراچی پہنچنا تھا ،تاہم راستے میں ہیلی کاپٹر کا رابطہ ائیر ٹریفک کنٹرولر سے منقطع ہوگیا ۔

تلاش کے عمل فوج،ایف سی،پولیس اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا

ہیلی کاپٹر کی تلاش کا عمل پیر ہی کو شروع کیا گیا تھا جس کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا لیکن ملبے کا سراغ نہیں ملا ، تلاش کا عمل منگل کی صبح دوبارہ شروع کیا گیا تھا جس میں کامیابی ملی ۔ ملبے کی تلاش میں پاک فوج ،ایف سی اور پولیس اہل کاروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا ۔

شہداء میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی شامل

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک آرمی کے تین اعلی افسران کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد شہید ہوئے جبکہ عملے کے تین ارکان بشمول پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض بھی حادثے کے شہداء میں شامل ہیں ۔شہداء کی میتیں کراچی روانہ کر دی گئیں ۔

یہ بھی پڑھئیے

Be the first to comment

Leave a Reply