Features

بازار حسن سے حرم مقدس کا سفر

بازار حسن سے حرم مقدس کا سفر

اس واقعہ کا آغاز اپریل 1985ء سے ہوتا ہے جب مراکش کا ایک ٹھیکیدار توفیق المعتوق اپنی اہلیہ کے ساتھ مراکش کے ایک شہر ”زارونا“ کے ایک بازار میں خرید و فروخت کر رہا تھا۔ توفیق المعتوق کا مراکش میں اچھا کاروبار تھا، وہ خوب صحت مند تھا۔ اس کی عمر خاصی ہو چکی تھی، مگر ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم تھا۔ جس بازار میں وہ خرید و فروخت کر رہا تھا، وہ خیموں سے بنا ہوا تھا۔ شام ہو رہی تھی اور آہستہ آہستہ بازار گاہکوں سے خالی ہو رہا تھا۔ دکاندار سارے دن کے تھکے ہوئے اپنے سامان کو سمیٹ رہے تھے۔

بازار حسن سے حرم مقدس کا سفر Read More »

60ارب ریال راہ خدا میں وقف کرنے والے موجودہ دور کے حاتم طائی

60ارب ریال راہ خدا میں وقف کرنے والے موجودہ دور کے حاتم طائی

حاتم طائی ثانی کہلانے والے حاجی سلیمان الراجحی کا شمار سعودی عرب کے مالدار ترین افراد میں ہوتا ہے۔ صدقہ و خیرات اور راہ خدا میں مال خرچ کرنے سے دولت میں کمی نہیں، بلکہ روز افزوں اضافہ ہوتا ہے۔ حاجی سلیمان راجحی اس کا زندہ ثبوت ہیں۔

60ارب ریال راہ خدا میں وقف کرنے والے موجودہ دور کے حاتم طائی Read More »

پاکستان کے لئے اعزاز

پاکستان کیلئے اعزاز : ڈاکٹر مبشر دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں میں شامل

پاکستان کے مایہ ناز عالمی شریت یافتہ کمپیوٹر سائنسدان ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو 2022 کے ایک فیصد ذہین ترین سائنسدانوں کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز تیسری بار مسلسل حاصل ہو رہا ہے۔

پاکستان کیلئے اعزاز : ڈاکٹر مبشر دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں میں شامل Read More »

افغانستان : گرین اکانومی کا مرکز

افغانستان : گرین اکانومی کا مرکز

پیٹرول کا دور ختم ہونے والا ہے۔ اگلا دور ہے برقی توانائی کا۔ فضائی آلودگی اور ماحولیات کی تباہی اس وقت دنیا کا سب سے اہم موضوع ہے۔ عالمی سطح پر نشستیں ہو رہی ہیں کہ ماحول کو مزید بگڑنے سے کیسے بچایا جائے۔ جس کا واحد حل متبادل ماحول دوست توانائی ہے۔ اس لئے اب دنیا تیزی سے برقی کاروں کی طرف جا رہی ہے۔

افغانستان : گرین اکانومی کا مرکز Read More »

لوڈ شیڈنگ کا حل

لوڈ شیڈنگ کا حل، شمسی توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد

پاکستان میں اس وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پورا ملک پریشان ہے۔ طلب اور رسد کے واضح فرق کی وجہ سے پورا ملک لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہا ہے۔ بجلی کے بحران کی بنیادی وجہ بجلی بنانے کے تمام درآمدی ایندھن کا مہنگا ہونا ہے۔ بالآخر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیتے ہوئے اس کی جلد تعمیر کی ہدایت کی ہے۔

لوڈ شیڈنگ کا حل، شمسی توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد Read More »

عراق میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے کی عمارت دریافت

عراق میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے کی عمارت دریافت

انبیائے کرام ؑ کی سرزمین کہلانے والے ملک ”عراق“ میں برطانوی ماہرین آثار قدیمہ نے دوران کھدائی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے کی ایک عمارت دریافت کرلی ہے۔

عراق میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے کی عمارت دریافت Read More »

علماء اور عوام کے درمیان موجود کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا ضروری ہے ، مقررین

کراچی (ویب ڈیسک) عصری تعلیمی اداروں میں مسلم نوجوان الحاد کی طرف جا رہے ہیں ،سیرت کا مطالعہ ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کر سکتا ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عوام کے درمیان کمیونیکیشن گیپ نہیں تھا آج کے علماء اور عوام کے درمیان ایک خلاء موجود ہے جسے ختم کرنا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز علماء کرام نے جامعۃ الشیخ کراچی میں سیرتِ النبی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

علماء اور عوام کے درمیان موجود کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا ضروری ہے ، مقررین Read More »

ملکہ الزبتھ کا 6 ارب ڈالر کا جنازہ

ملکہ الزبتھ کا 6 ارب ڈالرز کا جنازہ

ملکہ الزبتھ کا 6 ارب ڈالرز کا جنازہ تحریر ؛ضیا چترالی رواں ماہ کی 8 تاریخ کو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کا انتقال ہوا۔ 2 ہفتے تک عالمی میڈیا میں ملکہ کی وفات ہی خبروں کا محور رہی۔ 11 دن تک آخری مراسم جاری رہے اور 19 تاریخ کو تابوت قبر میں اتارا گیا۔ آخری

ملکہ الزبتھ کا 6 ارب ڈالرز کا جنازہ Read More »

فاتح عیسائیت مولانا رحمت اللہ کیرانوی

فاتح عیسائیت مولانا رحمت اللہ کیرانوی

فاتح عیسائیت مولانا رحمت اللہ کیرانوی ضیاء چترالی یہ تب کی بات ہے جب ہندوستان پر انگریز کی حکومت تھی اور وہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کے خلاف بغاوت کون کر سکتا ہے۔ تحقیق کے بعد انہوں نے قرآن سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کوئی کھڑا ہو سکتا ہے تو وہ مسلمان ہے۔

فاتح عیسائیت مولانا رحمت اللہ کیرانوی Read More »