بچپن لوٹا دو
آج میں گھر کی چھت پر انگور کی خزاں رسیدہ بیل کے پاس بیٹھ کر “بچپن لوٹا دو” کی ورق گردانی کرنے لگا تو مجھے یوں محسوس ہوا کہ ہمارا بچپن بھی انگور کے ان بھورے پتوں کی طرح ہے جو شاخ سے گرے، کچھ وقت زمین پر رہے، کچھ دیر ہوا ان کو دائیں بائیں اڑاتے پھری اور نہ جانے اس کے بعد وہ اسی فضا میں کہیں کھو گئے