چھوٹی زبانیں اور قرآن کریم کا ترجمہ

قرآن کریم کا ترجمہ کرنے والوں میں مسلمان اور غیر مسلم دونوں طرح کے مترجم شامل ہیں۔ غیر مسلم مترجمین نے یہ ترجمے مختلف اغراض کے تحت کئے ہیں جبکہ مسلمان مترجمین کا ایک ہی مقصد رہا ہے کہ کتاب الٰہی کی کچھ خدمت کر کے اپنی آخرت سنوارنے کی کوشش کی جائے۔ اس لئے اب تک بے شمار ترجمے ہو چکے اور بے شمار اور ہوں گے۔
مفتی محمد رفیع عثمانی انتقال کر گئے،صدر،وزیراعظم ویگر کا اظہار تعزیت

کراچی (ویب ڈیسک) مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی جمعے کی شب کراچی میں انتقال کر گئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔
پاکستان کیلئے اعزاز : ڈاکٹر مبشر دنیا کے ذہین ترین سائنسدانوں میں شامل

پاکستان کے مایہ ناز عالمی شریت یافتہ کمپیوٹر سائنسدان ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو 2022 کے ایک فیصد ذہین ترین سائنسدانوں کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز تیسری بار مسلسل حاصل ہو رہا ہے۔
حقوق نسواں، دور جدید کی بیگمات اور بچارے شوہر

آج سیاست اور دیگر مسائل سے چشم پوشی کرتے ہوئے ایک ایسے موضوع پر لکھنے کی کوشش کرتے ہیں جو آج کل ہر مرد کا مسئلہ بنا ہوا ہے، شاید کہ کسی پر کچھ اثر ہو جائے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ “وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ” بلا شبہ اسلام نے عورت کو اعلى مقام ديا ہے۔ اسلام کى نظر میں عورت کے لیے اس کی نسوانیت باعثِ شرم کى بات نہیں ہے۔
جامعہ دارالعلوم کراچی کے متوسطہ کے طلباء کے درمیان مقابلہ نعت کا انعقاد
کراچی (ویب ڈیسک) جامعہ دارالعلوم کراچی کے درجہ متوسطہ کے طلباء کے درمیان مقابلہ نعت کا انعقاد ، پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم ،پانچ کلاسوں کے کل 14 طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا ۔
جامعہ کراچی نے ایم اے کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی کے ایم اے سال اول اور سال آخر (ریگولر وپرائیویٹ) کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری ، امتحانات 29 نومبر سے شروع ہوں گے ۔
مائنڈ سائنس کیا ہے؟

زندگی اس کے برتاؤ یعنی عمل سے عبارت ہے اور عمل کا آغاز اس کے خیال یا سوچ سے ہوتا ہے ہے ہمارا خیال ہی ہماری رہنمائی اور مدد کرتا ہے ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کو کچھ شکل دینے کے لئے لیے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔
سعودی عرب کے قدیم پراسرار دروازے

سعودی عرب کی مذہبی شناخت کے علاوہ اس کی ایک اور تاریخی حیثیت سے تعارف کروائیں گے، یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں قدم قدم پر ہزاروں سال پر محیط تاریخ بکھری پڑی ہے اسلام کی آمد سے قبل بھی یہ جزیرہ نما عرب اپنی تاریخی اہمیت رکھتا تھا اور عرب کے قبائلی معاشرے میں ان علاقوں کی سیادت تسلیم شدہ تھی۔
جامعہ کراچی کی مرکزی لائبریری زبوں حالی کا شکار
کراچی (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی کی مرکزی لائبریری کی حالت ناگفتہ بہ پندرہ سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ، کتابیں اور کمپیوٹر تباہ حالی سے دوچار ، اہم ترین لائبریری اپنی افادیت کھونے لگی ۔
افغانستان : گرین اکانومی کا مرکز

پیٹرول کا دور ختم ہونے والا ہے۔ اگلا دور ہے برقی توانائی کا۔ فضائی آلودگی اور ماحولیات کی تباہی اس وقت دنیا کا سب سے اہم موضوع ہے۔ عالمی سطح پر نشستیں ہو رہی ہیں کہ ماحول کو مزید بگڑنے سے کیسے بچایا جائے۔ جس کا واحد حل متبادل ماحول دوست توانائی ہے۔ اس لئے اب دنیا تیزی سے برقی کاروں کی طرف جا رہی ہے۔
اسلام اور سائنس، مسلمانوں کے سائنسی زوال کے اسباب

آج کی صدی میں مغربی پروپگینڈے ” اسلامو فوبیا” کی وجہ سے اسلام کا سائنس کی طرف رویہ جارحانہ سمجھا جاتا ہے۔ عام تاثر یہ ہے کہ اسلام سائنس کی ایجادات اور نظریات سے متفق نہیں ہے کیونکہ اس سے اسلام کے وہ تمام اہم تصورات مسترد ہو جائیں گے جن پر پورا دین اسلام قائم ہے۔
مائنڈ سائنس ، کتنی حقیقت ، کتنا جادو

انسان چار چیزوں کا مرکب ہے جسم، جذبات ، ذہن اور روح۔ابتدائی دور میں چونکہ انسان کے پاس بہت زیادہ معلومات اور ٹیکنالوجی نہیں تھی تو وہ ظاہری اور مادی جسم کو سب کچھ سمجھتا تھا۔ جیسے جیسے انسانی علوم میں وسعت اور گہرائی پیدا ہوئی اور ساتھ ہی ٹیکنالوجی کی بے انتہا ترقی نے یہ ممکن کر دیا کہ وہ اپنے تئیں زیادہ گہرائی اور باریکی سے جائزہ لے سکے تو اسے یہ پتہ چلا کہ محض جسم ہی سب کچھ نہیں، اس کے علاوہ انسانی شخصیت کے مزید پہلو بھی ہیں۔