نیپال کی ناقابل تسخیر مقدس چوٹی 

نیپال کا دارالحکومت کھٹمنڈو ہے اور یہی ملک کا بڑا شہر بھی ہے۔ نیپال میں کئی نسلوں کے لوگ رہتے ہیں جبکہ نیپالی زبان یہاں کی سرکاری زبان ہےنیپال میں اسلام تقریباً 600 سال پہلے داخل ہو چکا تھا نیپال میں اسلام تین راستے سے داخل ہو

علماء اور عوام کے درمیان موجود کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا ضروری ہے ، مقررین

کراچی (ویب ڈیسک) عصری تعلیمی اداروں میں مسلم نوجوان الحاد کی طرف جا رہے ہیں ،سیرت کا مطالعہ ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کر سکتا ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عوام کے درمیان کمیونیکیشن گیپ نہیں تھا آج کے علماء اور عوام کے درمیان ایک خلاء موجود ہے جسے ختم کرنا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز علماء کرام نے جامعۃ الشیخ کراچی میں سیرتِ النبی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا المیہ

پنجاب کے سرکاری اساتذہ کا المیہ

استاد قوم کا محسن بھی ہوتا ہے اور معمار بھی۔ استاد وہ عظیم ہستی ہے جس کا مقام بہت بلند ہے استاد نونہالان وطن کی تعلیم کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔ استاد کی وجہ سے ایک باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرہ وجود میں آتا ہے۔

روبوٹس انسانوں کے روزگار کے لئے سنگین خطرہ

روبوٹس انسانوں کے روزگار کے لئے سنگین خطرہ

ٹیکنالوجی کی ترقی سے جہاں انسانوں کو بے پناہ سہولیات میسر آئی ہیں، وہیں اس سے بہت سے لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس کی واضح مثال روبوٹس کا بہت سارے شعبوں میں انسانوں کی جگہ لینا بھی ہے۔

وادی نیلم کے جنت نما گاؤں اڑنگ کیل کی سیر

وادی نیلم کے جنت نما گاؤں اڑنگ کیل کی سیر

کیل وادی نیلم کا ایک خوبصورت گاؤں نما قصبہ ہے۔ یہ بالائی نیلم میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہاں فوجی چھاؤنی اور کئی انتظامی دفاتر کے علاوہ تعلیمی ادارے اور خاصا بڑا بازار بھی ہے۔ ہمیں گاؤں آّتے جاتے یہاں سے گزرنا پڑتا ہے اور ایک زمانے سے گزر رہے ہیں لیکن کبھی یہاں سیر سپاٹے کی نیت سے گھومنے گھامنے کا اتفاق نہیں ہو سکا۔ دو ہفتے قبل گاؤں جاتے ہوئے یہاں ایک بار پھر رکنا پڑا۔ اس بار قیام اس لئے کچھ طویل ہو گیا کہ عین سڑک میں ایک چھکڑا خراب ہو گیا تھا اور گزرنے کا کوئی رستہ نہیں تھا۔

تین صوبوں کا سنگم سر سبز و شاداب ضلع رحیم یار خان

رحیم یار خان تین صوبوں کا سنگلم

جنوبی پنجاب کا ضلع رحیم یار خان، تین صوبوں کے سنگم پر واقع دریائے سندھ کے کنارے ایک سر سبز و شاداب ضلع ہے صوبہ پنجاب میں رحیم یار خان رقبے کے لحاظ سے چوتھا بڑا ضلع ہےجس کا کل رقبہ 11880 مربع کلومیٹر ہے

اسکلز اور مہارتوں کا شخصیت سازی میں کردار

اسکلز اور مہارتوں کا شخصیت سازی میں کردار

زندگی میں اسکلز ، ہنر اور مہارتیں سیکھنا ہرانسان کی ضرورت ہوتی ہے۔جس انسان کے پاس زیادہ ہنراور مہارتیں ہوں گی، دنیا میں اس کی مانگ بھی زیادہ ہوگی اور وہ دنیا میں زیادہ بہتر طریقے سے زندگی گزارسکے گا۔کیونکہ لوگ ضرورت کے مطابق اس کی مہارتوں سے فائدہ اٹھائیں گے اور صاحب ہنر انسان کو اس کے ہنر کی قیمت اداکرکے وہ مہارت اس سےخرید لیں گے ، جس سے اس کو اچھی آمدن ہوسکتی ہے اور وہ اپنی زندگی بہتر طریقے سے جی سکتا ہے۔انسان کچھ خداداد صلاحیتیں لے کر دنیا میں پیدا ہوتا ہے لیکن بیشتر مہارتیں اپنے زمانے ، علاقے اورضروریات کے مطابق وہ سیکھ سکتا ہے۔

آسٹریلیا،دنیا کے سب سے چھوٹے برا اعظم پر مشتمل ملک

آسٹریلیا ایک ملک اور بر اعظم

دولت مشترکہ آسٹریلیا جنوبی نصف کُرے کا ایک ملک ہے جو دنیا کے سب سے چھوٹے براعظم پر مشتمل ہے۔ اس میں تسمانیہ کا بڑا جزیرہ اور بحر جنوبی، بحر ہند اور بحر الکاہل کے کئی چھوٹے بڑے جزائر شامل ہیں۔ اس کے ہمسایہ ممالک میں انڈونیشیا، مشرقی تیمور اور پاپوا نیو گنی شمال کی طرف، سولومن جزائر، وانواتو اور نیو سیلیڈونیا شمال مشرق کی طرف اور نیوزی لینڈ جنوب مشرق کی طرف موجود ہے۔

پاکستان میں پیناڈول کی پیداوار بند ، متبادل کیا؟

پاکستان میں پیناڈول کی پیداوار بند ، متبادل کیا؟

پاکستان میں پیناڈول کی قلت نئی بات نہیں۔ اس سے قبل گذشتہ سال نومبر میں بھی اس کی قلت سامنے آئی تھی جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ڈریپ کی مداخلت کے بعد ہی دستیابی یقینی بنائی جا سکی تھی، پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں زندگی بچانے والی ادویات کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوتا رہتا ہے اور اس وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے