سفیر قرآن، شیخ عبد الباسطؒ عبدالصمد

شیخ عبد الباسطؒ عبد الصمد سلیم داؤد 1927ء میں مصر کی گورنری قنا کے گاؤں المراعزہ میں پیدا ہوئے۔ عصر حاضر کے قرائے کرام میں جتنی شہرت اور عوامی مقبولیت قاری عبد الباسط کے حصے میں آئی، اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ بلاشبہ وہ اپنی وفات کی تین دہائیاں بعد بھی سب سے زیادہ سننے جانے والے قاری ہیں۔
سردیوں کی آمد اور توانائی کا خوف ناک بحران ہمارا منتظر

پاکستان میں سردیوں نے اپنی آمد کا بگل بجا دیا ہے، بے شک پاکستان میں سردیوں کا دورانیہ بنسبت گرمیوں کے کم ہوتا ہے لیکن اس بار یہ موسم اپنی شدت اس طرح محسوس کروائے گا کہ اس وقت ملک میں انرجی کی شدید قلت ہے۔ پاکستان میں گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کافی سال سے معمول بن چکی ہے۔اور اس بار بھی ملک میں گیس کی کمی کی وجہ سے تجارتی اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قرآن کریم کے غیر مسلم حفاظ

مصر میں اکثریت مسلمانوں کی ہے، جبکہ سب سے بڑی اقلیت عیسائیوں کی ہے، جو تقریباً 10 فیصد ہیں۔ مصری مسلمان تو ہیں ہی قرآن کریم کے عاشق۔ مصر کے عیسائی بھی قرآن کریم سے عقیدت رکھتے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی کانفرنس اور انسان کی بقا

جب درختوں کو جلایا جاتا ہے یا انھیں کاٹا جاتا ہے تو عام طور پر ان میں کاربن کا ذخیرہ ہوتا ہے اُس کا اخراج ہوجاتا ہے کسی ایک علاقے کی آب و ہوا اُس کے کئی سالوں کے موسم کا اوسط ہوتی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی اس اوسط میں تبدیلی کو کہتے ہیں۔
جامعہ کراچی ، انٹر سال اول کی بنیاد پر نئے داخلے ہوں گے
کراچی (ویب ڈیسک)جامعہ کراچی نے انٹر سال دوئم کے نتائج تاخیر سے آنے کے باعث آئندہ تعلیمی سیشن 2023 کے داخلے انٹرسال اول کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے جامعہ کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو 14نومبر کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی صدارت میں ہوگا ۔
گھانا: شریر بچوں کو شیطان قرار دیکر قتل کیا جاتا ہے

زمانہ جاہلیت کے عرب معاشرے میں بچیوں کو زندہ درگور کرنے کے بارے میں آپ نے سنا ہی ہوگا۔ مغربی افریقہ کی عیسائی ریاست ”گھانا“ میں آج بھی کچھ اس قسم کی روایت عام ہے۔ گھانا کے بعض گاﺅں دیہات میں ایک مقامی مذہب Aremiao کے پیروکاروں کے یہاں بچوں کو اس بنا پر قتل کیا جاتا ہے کہ وہ شریر اور ”شیطانی روح“ کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔
لوڈ شیڈنگ کا حل، شمسی توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد

پاکستان میں اس وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پورا ملک پریشان ہے۔ طلب اور رسد کے واضح فرق کی وجہ سے پورا ملک لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہا ہے۔ بجلی کے بحران کی بنیادی وجہ بجلی بنانے کے تمام درآمدی ایندھن کا مہنگا ہونا ہے۔ بالآخر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیتے ہوئے اس کی جلد تعمیر کی ہدایت کی ہے۔
عراق میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے کی عمارت دریافت

انبیائے کرام ؑ کی سرزمین کہلانے والے ملک ”عراق“ میں برطانوی ماہرین آثار قدیمہ نے دوران کھدائی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے کی ایک عمارت دریافت کرلی ہے۔
سیدنا موسی علیہ السلام کے معجزے کی سائنسی تصدیق

سیدنا حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آپ کی قوم کا تعاقب کرتے ہوئے فرعون اور اس کے لشکر کا سمندر میں غرق ہونے کا واقعہ قرآن کریم سمیت آسمانی اور تاریخی کتابوں میں بیان کیا گیاس ہے۔ موسیٰ علیہ السلام کے عصا مارنے سے سمندر میں ان کیلئے راستہ بن گیا تھا، جس سے آپؑ بہ آسانی اپنی قوم بنی اسرائیل کو لیکر پار ہوگئے، جبکہ تعاقب کرنے والا فرعون اپنے لشکر سمیت سمندر میں غرق ہوگیا۔
نیپال کی ناقابل تسخیر مقدس چوٹی

نیپال کا دارالحکومت کھٹمنڈو ہے اور یہی ملک کا بڑا شہر بھی ہے۔ نیپال میں کئی نسلوں کے لوگ رہتے ہیں جبکہ نیپالی زبان یہاں کی سرکاری زبان ہےنیپال میں اسلام تقریباً 600 سال پہلے داخل ہو چکا تھا نیپال میں اسلام تین راستے سے داخل ہو
فالج متاثرین کو مستقل معذوری سے بچانا ممکن ہے ، پروفیسر سعید قریشی
کراچی (ویب ڈیسک)ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ فالج کے شکار مریض کو مستقل معذوری سے بچانے کےلئے ضروری ہے کہ اسے فوری تشخیص اور علاج فراہم کیا جائے
علماء اور عوام کے درمیان موجود کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا ضروری ہے ، مقررین
کراچی (ویب ڈیسک) عصری تعلیمی اداروں میں مسلم نوجوان الحاد کی طرف جا رہے ہیں ،سیرت کا مطالعہ ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا کر سکتا ہے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عوام کے درمیان کمیونیکیشن گیپ نہیں تھا آج کے علماء اور عوام کے درمیان ایک خلاء موجود ہے جسے ختم کرنا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز علماء کرام نے جامعۃ الشیخ کراچی میں سیرتِ النبی پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔