Columns

جامعہ کراچی ، انٹر سال اول کی بنیاد پر نئے داخلے ہوں گے

جامعہ کراچی ، انٹر سال اول کی بنیاد پر نئے داخلے ہوں گے

کراچی (ویب ڈیسک)جامعہ کراچی نے انٹر سال دوئم کے نتائج تاخیر سے آنے کے باعث آئندہ تعلیمی سیشن 2023 کے داخلے انٹرسال اول کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے جامعہ کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو 14نومبر کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی صدارت میں ہوگا ۔

اجلاس یک نکاتی ایجنڈے داخلوں پر مبنی ہوگا جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر سعید الدین سے ان کی انٹر سال دوئم کے نتائج کے حوالے سے گفت گو ہوئی ہے۔

فیصلے کا مقصد تعلیمی سال 3023 کو تاخیر سے بچانا ہے ،ڈاکٹر عراقی

ڈاکٹر عراقی کے مطابق انٹر پر ی انجئیرننگ اور پری میڈیکل سال دوئم کے نتائج کا اجراء 10روز کے اندر کردیا جائے گا اور باقی نتائج ایک ماہ کے اند جاری ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر خالدعراقی نے کہا کہ اگر نتائج میں تاخیر ہوئی اکیڈمک کونسل تعلیمی سال 2023کو تاخیر سے بچانے کے لیے انٹر سال اول کے نتائج پر داخلوں کا اعلان کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

فالج متاثرین کو مستقل معذوری سے بچانا ممکن ہے ، پروفیسر سعید قریشی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button