Latest

پاکستان کی جانب سے افغان طلباء کے لئے مزید 4500 اسکالر شپس کا اعلان

پاکستان کی جانب سے افغان طلباء کے لئے مزید 4500 اسکالر شپس کا اعلان

ویب ڈیسک ؛افغانستان میں نئی نسل کی تربیت کےلیے پاکستان کا بڑا اقدام ، حکومت کی جانب سے افغان طلبہ کیلیے مزید 4 ہزار 500 اسکالرشپس کا اعلان کردیا گیا ۔

اسکالر شپس مختلف جامعات میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو دی جائیں گی

اعلان کردہ اسکالرشپس کے تحت افغان طلبہ پاکستان میں آکر مختلف جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے،یہ اسکالرشپس گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کو دی جائیں گی۔

پاکستانی جامعات میں ہزاروں افغانی طلباء پہلے سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں

حکام کے مطابق پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود افغانستان کی ہر شعبے میں مدد کر رہا ہے۔ پاکستان میں پہلے سے ہزاروں افغان طلباء کو سرکاری خرچ پر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

دوسری جانب بھارت نے افغان طلباء کے لئے اپنے دروازے بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افغان طلباء کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکا ہے۔حالانک بھارت دنیا کے سامنے مسلسل دعویٰ کرتا ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر وترقی کے لئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:

ایم بی بی ایس کے داخلے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button