Latest

پرانا ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام بحال نہیں ہوگا ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن

پرانا ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام بحال نہیں ہوگا ،ہائیر ایجوکیشن کمیشن

ویب ڈیسک ؛ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ملک بھر میں پرانا ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام بحال نہیں کرے گا ۔بی ایس تھرڈ اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام برقرار رہیں گے ۔

بی ایس تھرڈ اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام برقرار رہیں گے،ڈاکٹر مختار

میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے سندھ سمیت ملک بھر میں پرانے ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کی بحالی کے تمام امکانات کو مسترد کردیا ہے اور اس کی جگہ بی ایس تھرڈ اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری(ای ڈی) پروگرام ہی کو جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ گریجویشن کا دورانیہ بھی 4 سال بی ایس کی صورت میں ہی جاری رہے گا۔

پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے ،نئے پروگرامز کی خامیاں دور کریں گے ،چئیرمین ایچ ای سی

یہ بات چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نے ایک موقر روزنامے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ پرانا ماسٹرز پروگرام (ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم کام) جبکہ دو سالہ گریجویشن پروگرام(بی اے ، بی ایس سی اور بی کام) اب کسی صورت بحال نہیں ہوگا ہم اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے بلکہ جو نئے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں ان کی خامیاں درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں اب یہی پروگرام جاری رہیں گے۔
ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ پرانے ماسٹرز پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کے بجائے ایچ ای سی نے عالمی معیارات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ پروگرام تشکیل دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ ایچ ای سی کی سابق انتظامیہ نے ملک بھر میں دو سالہ ماسٹرز اور دو سالہ گریجویشن پروگرام بند کیا تھا اور الحاق شدہ کالجوں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری متعارف کرائی گئی تھی اب کالجوں میں اس دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری میں گریجویشن کا پرانا نصاب ہی پڑھایا جارہا ہے جبکہ ڈگری کا ٹائٹل تبدیل کرکے اس کا درجہ بھی کم کردیا گیا ہے اور طالب علم کو گریجویشن مکمل کرنے کے لئے مزید دو سال مزید تعلیم جاری رکھنی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button