Latest

صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر نجی اسکولز کے سربراہان کے ساتھ سمپوزیم کا اہتمام

صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر نجی اسکولز کے سربراہان کے ساتھ سمپوزیم کا اہتمام

کراچی (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پر والدین کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات پر ڈائریکٹوریٹ نے پرائیویٹ اسکولز کے سربراہان کے ساتھ آج پیر 5 دسمبر کواسکاؤٹ ہیڈ کورٹر میں ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا۔

والدین کی جانب سے بڑھتی ہوئی شکایات پر سید سردار شاہ کا اقدام

سمپوزیم میں میٹروپولس اسکول کے سربراہ اویس بھٹی، بیکن ہاوس اسکول، سٹی اسکول، ہسٹیزن فاؤنڈیشن اسکول، کراچی پبلک اسکول، ناصرہ اسکول، عثمان پبلک اسکول، پلی پیلس اسکول، پی ای سی ایچ ایس اسکول، فیلیکن بوس گرامر اسکول، دی ایجوکیٹرز اسکول، دی اسمارٹ اسکول، لیڈی برڈ گرامر اسکول سمیت دیگر نجی اسکولوں کے سربراہان اور نمایندگان نے شرکت کی۔

جبکہ کیتھولک بورڈ کی نمائندگی سینٹ پال اسکول کے پرنسپل نے کی، سمپوزیم کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔

حیدر آباد کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت پروین سجو اور میر پور خاص کے ڈائر یکٹر اور علی قریشی نے خصوصی طور پر سیمیوزیم میں شرکت کی۔

بچوں کی دینی اور جسمانی حفاظت اولین ترجیح ہے ، رفیعہ جاوید

ایڈ یشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفعیہ جاوید نے افتتاحی کلمات پیش کئے اور پروگرام کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ بچوں کی دینی اور جسمانی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے جسے ہم آپس میں مل کر یقینی بنانا چاہتے ہیں، جس کے بعد شرکاء نے ان مسائل کے حوالے سے اپنی اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔

موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے تجاویز تحریری شکل میں طلب

شرکاء سے کہا گیا کہ وہ موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران ان تجاویز کو تحریری شکل میں ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروائیں تحریری تجاویز کی روشنی میں متفقہ طور پر گائیڈ لائن یا ایس او پیز عملدر آمد کے لئے اسکولوں کو جاری کی جائیں گی۔

شرکاء کو تحریری تجاویز ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرائیں ، قائم مقام ڈائریکٹر محمد افضال

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کے ہیموریم منعقد کئے جائیں گے۔
قائم مقام ڈائریکٹر جنرل محمد افضال نے سمپوزیم کے آخر میں شر کا کا شکر یہ ادا کیا اورشرکاء سےکہا کہ وہ وقت پراپنی تحریری تجاویز ڈائریکٹوریٹ میں جمع کروائیں جس کی روشنی میں گائیڈ لائن جاری کی جاسکیں تاکہ تعلیمی اداروں میں کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔

 

یہ بھی پڑھیئے:

پنجاب کے گورنمنٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلوں کا شیڈول جاری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button