Latest

تعطیلات ختم ہونے کے باوجود نہ کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

تعطیلات ختم ہونے کے باوجود نہ کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک ؛ موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود نہ کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، محمکہ تعلیم سندھ نے رپورٹ طلب کر لی ۔

کراچی کے بعض اسکولوں کے حوالے سے شکایات پر صوبائی محکمہ تعلیم نے نوٹس لے لیا

موسم سرما کی تعطیلات پیر کے روز ختم ہوگئیں اس کے باوجود کراچی کے بعض نجی اسکول آج نہیں کھلے۔ صوبائی محکمہ تعلیم کی ہدایت کے مطابق 2 جنوری کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے پابند تھے۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے ملنے والی شکایت پر متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

پنجاب میں تعلیمی ادارے 9 جنوری کو، اسلام آباد میں 8 جنوری کو کھلیں گے

دریں اثنا صوبہ سندھ میں موسم کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ پنجاب میں دھند کی وجہ سے سرما کی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے ،پنجاب کے تعلیمی ادارے اب 9 جنوری کو کھلیں گے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیاں 8 جنوری کو شروع ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سال2022 سندھ حکومت کی تعلیمی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button