Latest

برطانوی امتحانی بورڈ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم کے ساتھ معاہدہ

برطانوی امتحانی بورڈ LRNکا ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم کے ساتھ معاہدہ

ویب ڈیسک ؛برطانوی امتحانی بورڈ، لرننگ ریسورس نیٹ ورک (LRN) نے سینٹر فار ایمرجنگ اسٹڈیز اور iLearn کے علاوہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم (CES-DHACSS) کے ساتھ بھی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔

ڈی ایچ اے کے ماتحت تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے 16 ہزار سے زائد طلباء استفادہ کریں گے

جس کے تحت ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم اب کراچی، پاکستان میں LRN کی تعلیمی پروگرامز پیش کرسکے گا۔
واضح رہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم کے ملک بھر میں 15 کیمپسز ہیں جہاں 16 ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، جن میں پری اسکول سے ماسٹرز تک طلباء شامل ہیں۔

ایسے افراد تیار کرنا چاہتے ہیں جو گلوبل ولیج میں اپنی شناخت بنائیں ،بریگیڈئیر(ر), ارشد خان

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم کراچی میں اپنے تمام کیمپسز میں LRN کی تعلیمی پروگرامز کو متعارف کرائے گا۔
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ سکول سسٹم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایجوکیشن بریگیڈیئر (ر) محمد ارشد خان نے کہا ہےکہ ہم اپنے طالب علموں کو تیار کر کے، ایسے افراد کے طور سامنے لانا چاہتے ہیں جو گلوبل ولیج میں اپنی شناخت بنائیں۔

ہمیں امید ہے کہ LRN کے ساتھ ہماری شراکت ہمارے طلباء کے لیے نئی راہیں کھولے گی۔

ایل این آر کے سی ای او ڈاکٹر محمد زوہیب طارق نے کہا کہ ” ڈیفینس کے کالجز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے وہ پر امید ہیں اور یہ ایک طویل اور نتیجہ خیز شراکت داری کا آغاز ہے”۔
ڈائریکٹر سینٹر فار ایمرجنگ اسٹڈیز اظہر رفیع کا کہنا ہے کہ “ہم اپنے نوجوانوں کو سیکھنے کے جدید مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو ڈیفینس کالجز کے طلبہ کی زندگیوں کو تبدیل کرنے میں مدد کرتے ہیں”۔

یہ بھی پڑھئیے

سال 2023,میٹرک کے سالانہ امتحانات 8 مئی اور انٹر کے22 مئی سے شروع ہوں گے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button