Latest

ایک روزہ کانٹینٹ رائٹنگ ورکشاپ کی زبردست پذیرائی

ایک روزہ کانٹینٹ رائٹنگ ورکشاپ کی زبردست پذیرائی

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) ایجو تربیہ ڈاٹ کام کے تحت منعقد ہونے والی ” ایک روزہ کانٹینٹ رائٹنگ ورکشاپ ” کی زبردست پذیرائی ، طلباء وطالبات اور مرد وخواتین کی بھرپور شرکت ، کراچی بھر سے بڑی تعداد میں علم دوست افراد شریک ہوئے ۔

کالج و یونیورسٹی کے طلباء وطالبات ،مدارس کے فضلاء ودیگر کی بھرپور شرکت

گزشتہ روز کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایجو تربیہ ڈاٹ کام کے تحت منعقد ہونے والی پہلی ورکشاپ توقع سے بڑھ کر کامیاب رہی، کراچی کے کونے کونے سے مرد وخواتین کی ایک بڑی تعداد ورکشاپ میں شریک ہوئی ، رجسٹریشن ریکارڈ کے مطابق شرکاء کی تعداد 100 کے لگ بھگ تھی ، شرکت کرنے والوں میں کالجز کے طلباء وطالبات ، مدارس کے فضلاء، علماء اور دیگر شعبوں کے لوگ شامل تھے ، شرکاء کی آدھی تعداد خواتین کی رہی ۔

ہفتے کے روز ایک روزہ ورکشاپ ٹھیک دو بجے تلاوت قرآن کریم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شروع ہوئی ، افتتاحی سیشن آدھے گھنٹے کا تھا ،اس سیشن میں ایجو تربیہ ڈاٹ کے ایڈیٹر لطیف الرحمن لطف نے ورکشاپ کے حوالے سے مختصر گفت گو کی ۔

سید عرفان احمد کے لیکچر کے سیشن میں سوال وجواب کا سلسلہ بھی چلا

دوسرا سیشن ڈھائی بجے شروع ہوا جس میں معروف قلم کار ،مصنف اور کامیابی ڈائجسٹ کے بانی مدیر سید عرفان احمد نے “کانٹینٹ رائٹنگ” پر تفصیلی لیکچر دیا انہوں نے کانٹینٹ رائٹنگ کے فنی پہلوؤں پر روشنی ڈالی ،لیکچر کے آخری میں سوال وجواب کا سلسلہ بھی چلا ، شرکاء نے سید عرفان احمد کے سوا گھنٹے کے لیکچر کو بھر پور شوق اور رغبت سے سنا ۔

سید عرفان احمد صاحب شرکاء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے
سید عرفان احمد صاحب شرکاء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے
ڈاکٹر عزیز الرحمن ، ڈاکٹر یونس خالد ، سید عرفان احمد اور مفتی عبدالودو
حاضرین کا انہماک
، سید عرفان احمد
ایجوتربیہ کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر یونس خالد نے سید عرفان احمد کو اپنی کتاب پیش کرتے ہوئے
ایک روزہ کانٹینٹ رائٹنگ ورکشاپ
ادارہ لوح و قلم کے مدیر مفتی عبدالودود مولانا محمد شفیع چترالی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں
ایک روزہ کانٹینٹ رائٹنگ ورکشاپ
ایجوتربیہ ورکشاپ کے منتظمین اور مہمانان گرامی کا گروپ فوٹو

مولانا شفیع چترالی کی کالم کےحوالے سے ماہرانہ گفت گو نہایت انہماک سے سنی گئی

ورکشاپ کا تیسرا سیشن 04:50 پر شروع ہوا اس سیشن کے مقرر معروف صحافی ،کالم نگار اور روزنامہ اسلام کے ادارتی صفحے کے انچارج مولانا محمد شفیع چترالی تھے ، مولانا شفیع چترالی نے مضمون اور کالم کے حوالے سے سیر حاصل گفت گو کی ،انہوں نے کالم نگاری کی مختصر تاریخ ، کالم کی تعریف ، کالم کے اجزائے ترکیبی ،کالم کی قسموں سمیت دیگر فنی امور پر مختصر مگر جامع گفت گو کی ، مولانا شفیع کے لکچر کو بھی سامعین نے نہایت شوق اور انہماک سے سنا ۔ یہ سیش 03:30 پر اختتام پذیر ہوا ۔

ڈاکٹر عزیز الرحمن نے رسیرچ آرٹیکل ،تحقیق کے اصول و ضوابط وغیرہ پر عالمانہ لیکچر دیا

ورکشاپ کا چوتھا سیشن ٹھیک 04:30 پر شروع ہوا اس سیشن کے مقرر معروف اسکالر ، محقق،مصنف، سیرت نگار ، ماہر تعلیم اور دعوہ اکیڈمی ریجنل سینٹر سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عزیز الرحمن تھے ۔ ڈاکٹر سید عزیز الرحمن نے ریسرچ آرٹیکل ، مقالہ نگاری ، تحقیق کے اصول و ضوابط سمیت متعدد اہم امور پر عالمانہ گفت گو کی ،ان کی گفت کے دوران تمام شرکاء ہمہ تن گوش رہے اور ان کی سلیس ،رواں اور فاضلانہ گفت گو سے مستفید ہوتے رہے ۔

ڈاکٹر یونس خالد کی ایجو تربیہ کے مقاصد پر گفت گو ، مفتی عبد الودود نے کلمات تشکر ادا کئے

سید عزیز الرحمن کے لیکچر کے بعد نماز اور چائے کا وقفہ ہوا ، بیس ،پچیس منٹ کے وقفے کے بعد ورکشاپ کا پانچواں اور آخری سیشن شروع ہوا ، پانچویں سیشن کے شروع میں ایجو تربیہ ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد یونس خالد نے “ایجو تربیہ” کے اغراض و مقاصد اور اہداف سمیت مختلف اہم امور پر مختصر اور پر مغز گفت گو کی ۔

اسی پانچویں سیشن میں “ادارہ لوح و قلم ” کے پرنسپل اور تقریب کے میزبان مفتی عبد الودود نے کلمات تشکر ادا کئے ،انہوں نے کراچی بھر سے آئے ہوئے خواتین و حضرات کی علم دوستی کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے تمام معزز اسپیکرز کا نام لے کر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

شرکاء میں شرکت کے سرٹیفکیٹس تقسیم ، معزز اسپیکرز کو اعزازی شیلڈز پیش

آخر میں معزز مہمانوں نے ورکشاپ کے تمام شرکاء میں شرکت کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ، ایجو تربیہ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر محمد یونس خالد نے ایجو تربیہ ڈاٹ کام کی طرف سے تمام معزز اسپیکرز کو اعزازی شیلڈز پیش کیں ، چیف ایڈیٹر کی جانب سے ایجو تربیہ کے ایڈیٹر لطیف الرحمن لطف ،ٹینکل ایڈیٹر مولانا محمد علی اور ورکشاپ کے روح رواں محمد زبیر فرید کو بیسٹ پرفارمینس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

شرکاء نے تحریری تاثرات پیش کئے ، ایجو تربیہ کو خراج تحسین ،سلسلہ جاری رکھنے کی تجویز

شرکاء کی جانب سے کانٹینٹ رائٹنگ ورکشاپ کی بھر پور تحسین کی گئی ، متعدد شرکاء نے اپنے تحریری تاثرات میں ایک بہترین ورکشاپ کے انعقاد پر ایجو تربیہ اور اس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ، بعض شرکاء نے تجویز دی کہ اس قسم کی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ،کچھ نے مشورہ دیا کہ آئندہ ورکشاپ کو آن لائن بھی نشر کیا جائے ، بعض شرکاء نے تجویز دی کہ آئندہ ورکشاپ کےلئے شہر کے وسط میں کسی علاقے کا انتخاب کیا جائے ، بعض حضرات نے رائے دی کہ کراچی کے تمام علاقوں میں وقفے وقفے سے اس طرح کی تربتی نشستوں کا انعقاد کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button