Latest

برطانیہ میں طلباء کے لئے فیسوں اور کرایوں کی ادائیگی مشکل ، کلاس آنا چھوڑ دیا

برطانیہ میں طلباء کے لئے فیسوں اور کرایوں کی ادائیگی مشکل ، کلاس آنا چھوڑ دیا

ویب ڈیسک ؛برطانیہ میں مہنگائی کےطوفان نے لوگوں کو فاقہ کشی پرمجبور کردیا۔
ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں طلباء کی بڑی تعداد کے پاس فیس کی رقم جمع کرانا تو دور کی بات ہے طلباء کی ایک بڑی تعداد کا کلاسز لینے کے لیےآنا جانا مشکل ہوگیا ۔

سروے میں بتایا گیا کہ طلبہ کلاسوں سے غیر حاضر ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں اور طلبہ کی ایک غیرمعمولی تعداد داخلہ ملنے کے بعد کلاسیں نہیں لے سکی ہے۔

لندن میں بسوں ، ٹرینوں اور ٹیکسیوں کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں بسوں اور ٹرینوں کےکرایوں میں 5.9 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ لندن کے ہر گھر کا کاؤنسل ٹیکس بھی 9.7 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کی وجہ سے لندن میں بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مہنگائی کا 47سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button