Latest

بے نظیر بھٹو شہید کی 92 سالہ آئرش راہبہ استاد برطانیہ میں انتقال کر گئیں

بے نظیر بھٹو شہید کی 92 سالہ آئرش راہبہ استاد برطانیہ میں انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک؛ سابق وزیراعظم پاکستان بینظیربھٹو شہید کی استاد، آئرش راہبہ اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل سسٹر برکمینز کونوے برطانیہ میں انتقال کرگئیں۔

سسٹربرکمینز کونوے نے میری اسکول کراچی ،لاہور اور مری میں خدمات انجام دیں

سسٹربرکمینز کونوے نے جیسز اینڈ میری اسکول کراچی،لاہور اور مری میں خدمات انجام دیں، ان کاانتقال 92 برس کی عمر میں برطانیہ میں ہوا۔ سسٹربرکمینز 1951سے پاکستان میں تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں، سسٹر برکمینز کو ان کی خدمات پر 2012 میں ستارہ قائداعظم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مریم نواز ، شیریں مزاری ،عاصمہ جہانگیر ،حنا جیلانی ویگر بھی شاگردوں میں شامل

2020 میں کراچی کے علاقےکلفٹن کی ایک شاہراہ کو بھی سسٹربرکمینز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔بینظیربھٹو سمیت مریم نواز، شیریں مزاری، عاصمہ جہانگیر اور حناجیلانی بھی سسٹر برکمینز کی شاگرد رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button