Latest

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسرا یونیورسٹی کے تمام شعبوں اور کیمپسز میں داخلوں سے روکدیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسرا یونیورسٹی کے تمام شعبوں اور کیمپسز میں داخلوں سے روک دیا

ویب ڈیسک ؛ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے اسرا یونیورسٹی حیدرآباد کے تمام شعبوں اور اسلام آباد اور کراچی میں اس کے ذیلی کیمپسز میں داخلے روک دیے ہیں۔ ایچ ای سی نے اس سلسلے میں طلبہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ حیدرآباد اور کراچی میں اسرا یونیورسٹی کی پرنسپل نشست پر پیش کردہ کسی بھی پروگرام میں داخلہ نہ لیں۔

ایچ ای سی سال2022 میں ادارے کے پیش کردہ کسی بھی پروگرام کے لئے ڈگری جاری نہیں کرے گی

الرٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی طرف سے میڈیکل کالج یا کسی دوسرے الحاق شدہ کالج کے ذریعے پیش کردہ تمام میڈیکل سے متعلق مضامین پر بھی یہی فیصلہ لاگو ہوتا ہے۔ اسراء یونیورسٹی میں داخلہ سیشن خزاں 2022 سے روک دیا گیا ہے۔ 2022 کے موسم خزاں سے MBBS اور BDS سمیت یونیورسٹی کے پیش کردہ کسی بھی پروگرام میں داخلہ لینے والے طلباء کی ڈگریوں کو ایچ ای سی کی جانب سے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

داخلے ایچ ای سی کی شرائط پوری کئے جانے کے بعد ہی بحال ہوں گے

تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی کے داخلے روک دیے گئے ہیں، اور یونیورسٹی کو غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا ہے، اس لیے کچھ عرصے بعد جب یونیورسٹی ایچ ای سی کی شرط پوری کرے گی تو داخلے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ تاہم، یونیورسٹی میں داخلے کے لیے طلباء کو ایچ ای سی کے اعلانات کا انتظار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

جماعت دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button