Columns

جامعہ کراچی ، یونیورسٹی کیمپس کی منتقلی کی سالگرہ کی تقریبات شروع ، حفاظ کی واک

جامعہ کراچی ، یونیورسٹی کیمپس کی منتقلی کی سالگرہ کی تقریبات شروع ، حفاظ کی واک

کراچی ، ویب ڈیسک ؛ جامعہ کراچی کے یونیورسٹی کیمپس کی منتقلی کی سالگرہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔
سلور جوبلی گیٹ سے حفاظ کی بڑی تعداد نے تلاوت کرتے ہوئے وائس چانسلر کے دفتر تک واک کی، واک میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی، صدر یونی کیرینز پروفیسر اعجاز فاروقی، اساتذہ اور ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔

کراچی یونیورسٹی منی پاکستان ہے جہاں ہر صوبے کے طلباء پڑھتے ہیں ،ڈاکٹر خالد عراقی

اس موقع پر خطاب کرتے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی منی پاکستان ہے، جہاں چاروں صوبوں کے طلبہ داخل ہیں ، ڈاکٹر خالد عراقی نے کہاکہ اس وقت جامعہ میں 45 ہزار سے زائد طالبعلم زیر تعلیم ہیں،طالبعلم اپنا وقت موبائل کے استعمال کے بجائے کیمپس میں گزاریں۔

جامعہ کراچی ملک کی سب سے بڑی جامعہ ہے،رواں سال 7 ہزار داخلے ہوئے ،اعجاز فاروقی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونی کیرینز پروفیسر اعجاز فاروقی نے کہا کہ جامعہ کراچی ملک کی سب سے بڑی جامعہ ہے ،جہاں رواں سال 7 ہزار سے زائد داخلے دیے گئے جبکہ 21 ہزار طلبہ نے داخلے کے لیے رجوع کیا۔اس موقع پر دو فارغ التحصیل طالبات علیزہ ہاشمی اور منزہ ارشد نے جامعہ میں گزارے چار برس کے تجربات بیان کیے۔
تقریْب میں ڈی جی چارٹر انسپکشن کمیٹی نعمان احسن نے خصوصی طور پر خطاب کیا اور کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اس جامعہ کی وجہ سے ہوں۔

تقریب سے ڈاکٹر صالحہ کا بھی خطاب ، صدر آرٹس کونسل کا تمام سوسائٹیز کے لئے لیپ ٹاپ کا اعلان

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی صدر ڈاکٹر صالحہ نے نئے آنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ جامعہ کراچی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے طلبہ کو صحت مند تعلیم فراہم کرتی ہے اور ان میں سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بیدار کرتی ہے۔اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے آرٹس کونسل کی جانب سے جامعہ کراچی کی تمام سوسائٹیز اور ان کے اراکین کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔

 

یہ بھی پڑھئیے:

ایم فل اور پی ایچ ڈی مقالے کا عنوان کیسے چنا جائے؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button