Latest

پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے تین روزہ انگلش لینگویج نمائش کا انعقاد

پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے تین روزہ انگلش لینگویج نمائش کا انعقاد

کراچی ،ویب ڈیسک ؛پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے انگریزی زبان کی تعلیم اور تربیت کے سلسلے میں تین روزہ اوپن (OPEN) انگلش لینگویج نمائش 2022 کا انعقاد کیا گیا۔

گرینچ یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ نمائش میں سندھ اور بلوچستان کے 700 سے زائد اساتذہ کی شرکت

گرینچ یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ اس نمائش میں یونیورسٹی کے 700 سے زائد اساتذہ، پیشہ ور افراد اور طلبہ نے شرکت کی۔
“انگریزی زبان کی تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں سندھ اور بلوچستان کے انگریزی اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
نمائش میں ورکشاپس، پریزنٹیشنز اور STEAM (اسٹیم: سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹ اور ریاضی) تعلیم، کھیلوں کی سرگرمیاں، مینجمنٹ سسٹم کی آن لائن تربیت، آن لائن اور آف لائن اسیسمنٹ سے متعلق موضوعات پر مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔

مجموعی طور پر 60 سے زائد نشستیں ہوئیں

اوپن انگلش لینگویج نمائش 2022 میں اساتذہ اور طلبہ کیلئے 60 سے زائد نشستوں کا اہتمام کیا گیا، جو انگریزی زبان سیکھنے کے جدید طریقوں سے متعلق ورکشاپ، تقاریر اور اجتماعی مباحث پر مشتمل تھیں۔
اوپن پروگرام پاس کرنے والی 60 سے زائد خواتین اور امریکی مشن کے مقررین نے طلبہ کے ساتھ مل کر سرگرمیاں کیں، جبکہ نمائش میں حاصل ہونے والی مہارت و تجربات کا بھی تبادلہ کیا۔

 

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں بے قاعدگیاں ،سربراہوں کا اجلاس کل طلب

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button