Latest

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں بے قاعدگیاں ،سربراہوں کا اجلاس کل طلب

سندھ کے تعلیمی بورڈز میں بے قاعدگیاں ،سربراہوں کا اجلاس کل طلب

کراچی ، ویب ڈیسک ؛ سندھ کے تعلیمی بورڈز میں بے قاعدگیوں، بد انتظامیوں اور امتحانی نتائج میں تاخیر پر سندھ کے تمام تعلیمی بورڈزز کے سربراہوں کا اجلاس طلب ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے 8 سرکاری تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کا اجلاس کل بروز منگل سیکریٹری بورڈز و جامعات مرید راہیموں نے طلب کرلیا ہے اور تمام بورڈز کے سبراہوں کو اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

محکمہ بورڈز کی جانب سےڈیپوٹیشن ودیگر معاملات میں عدالتی احکامات مسلسل نظر انداز

موقر روزنامے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ بورڈز و جامعات اس صورتحال کا خود ذمہ دار ہے، عدالت نے او پی ایس افسران، ڈیپوٹیشن، دہرے چارج اور ایک محکمہ سے دوسرے محکمے پر بھیجنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم محکمہ بورڈز و جامعات عدالتی احکامات کو نطرانداز کرتا ہے۔

صوبے کے آٹھ میں سے پانچ بورڈز چیئرمین سے محروم

رپورٹس کے مطابق اس وقت سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈز مستقل چیئرمین سے محروم ہیں، دو چیئرمین ریٹائرڈ ہیں، ایک چیئرمین کے پاس دو بورڈز کا چارج ہے، تعلیمی بورڈز کے تمام سکریٹریز اور ناظم امتحانات او پی ایس پر ہیں کوئی محکمہ بلدیہ، محکمہ زراعت، محکمہ اسکول ایجوکیشن اور کالج ایجوکیشن سے آیا ہوا ہے تو کوئی دوسرے بورڈز سے تعلق رکھتا ہے۔

تلاش کمیٹی اہک سال قبل عہدوں کے لئے امیدوار منتخب کر چکی ہے

گزشتہ سال تلاش کمیٹی نے میرٹ پر سندھ کے 5 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدوں کا انتخاب کیا اور ان کی تین معروف انٹلیجنس اداروں سے کلیئرنس بھی کرائی مگر ایک برس گزرنے کے باوجود بورڈ نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور اب ان پانچ تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا اشتہار دوبارہ دیا جارہا ہے۔

پاکستان کے 62فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں ، سروے میں انکشاف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button