Latest

پانچویں سندھ کالج گیمز کا آغاز کل سے ہوگا

پانچویں سندھ کالج گیمز کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی : محکمہ کالج ایجوکیشن، حکومت سندھ کے زیر اہتمام پانچویں سندھ کالج گیمز کا ڈسٹرکٹ سطح کے مقابلوں کا سندھ بھر کے تمام ریجنز میں افتتاح 16 جنوری کو ہوگا، جبکہ گرانڈ افتتاحی تقریب 17 جنوری کو کراچی میں ہوگی۔

ضلعی سطح پر افتتاح 16 جنوری کو،گرانڈ افتتاحی تقریب 17 جنوری کو ہوگی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سندھ کالج گیمز کا افتتاح کریں گے۔ سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ احمد بخش ناریجو کی ھدایت پر پانجویں سندھ کالج گیمز کے انعقاد کے لیئے مرکزی و ریجنل سطح کی آرگنائزنگ کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں۔

ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین ہیں جبکہ ممبران میں تمام ریجنل ڈائریکٹرز کالجز، ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ حیدرآباد، پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو،شہید بینظیرآباد، پروفیسر میرچند اوڈھ میرپورخاص، پروفیسر احمد بخش بھٹو لاڑکانو، پروفیسر عبیداللہ ناریجو سکھر اور ڈاکٹر محمد علی مانجھی کراچی، ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ کو کریکولر ڈی جی آفس پروفیسر راشد کھوسو، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عقیل احمد، سینیئرڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سید گوہر رضا، مسز زرقا سہتو، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن بتول کاظم شامل ہیں،ل۔ جبکہ ریجنل کمیٹیز تمام ریجنل ڈائریکٹرز کالجز کی چیئرمین شپ میں متعلقہ ریجنز کے سینٹرل کمیٹی کی طرز پر ہی ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور تمام اسکیل کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پر مشتمل ہیں۔

ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن ،باسکٹ بال ،کرکٹ،فٹ بال ودیگر مقابلے ہوں گے

کالج گیمز میں مردوں میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹبال، ہاکی، تھرو بال،ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار والی بال شامل ہیں جبکہ خواتین میں ان تمام گیمز ماسوائے فٹبال شامل ہیں ۔ ٹرافیز کے حصول کے لیئے سندھ بھر مرد و خواتین کے 343 کالجز کے کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سردی سے اسکول کے بچے بے ہوش ،بلوچستان میں تین روزہ ہنگامی تعطیلات کا اعلان

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button