Latest

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی پرچوں کی مارکنگ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی پرچوں کی مارکنگ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک ؛پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے امتحانی پرچوں کی مارکنگ کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز آن پیپر مارکنگ سے کمپیوٹرائزڈ مارکنگ کی طرف جائیں گے اور اس عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

صوبے کے تمام بورڈز پہلے اپنا پائلٹ پروجیکٹ شروع کریں گے ،آغاز 31 جنوری سے ہوگا

ہر بورڈ پہلے اپنا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا۔ اس حوالے سے ملتان میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز 31 جنوری کو کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر بورڈ ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کرے گا اور منتخب اداروں سے طلباء کا انتخاب کر کے خصوصی امتحانات کا انعقاد کرے گا۔ طلباء خصوصی امتحانات میں شرکت کریں گے اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم کے ذریعے نتائج تیار کیے جائیں گے۔ رپورٹ اور نتائج کی درستگی کا تجزیہ کیا جائے گا اور پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

پائلٹ پروجیکٹ پیپر کے لئے متعلقہ بورڈ کے دس سے پندرہ طلباء خصوصی امتحانات میں حصہ لیں گے

پائلٹ پراجیکٹ پیپر کے لیے متعلقہ بورڈ کے سکولوں کے دس سے پندرہ طلبہ خصوصی امتحانات میں حصہ لیں گے۔ یہ خصوصی امتحانات فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، انگلش اور ریاضی کے مضامین کے لیے منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جامعہ کراچی ، یونیورسٹی کیمپس کی منتقلی کی سالگرہ کی تقریبات شروع ، حفاظ کی واک

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button