Latest

خیبر پختونخوا اسمبلی میں قران کے علاقائی زبانوں میں ترجمے کرنے کی قرارداد منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی میں قران کے علاقائی زبانوں میں ترجمے کرنے کی قرارداد منظور

ویب ڈیسک؛ خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں قران مجید کے علاقائی زبانوں میں تراجم کرنے کی قرارداد منظور ۔ قرار داد عوامی نیشنل پارٹی کے رکن کی جانب سے پیش کی گئی ۔

فیصلے سے صوبے کا ہر شہری کلام پاک کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل ہوگا ، متن

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قومی و علاقائی زبانوں میں ترجمہ و تفسیر سے صوبے کا ہر شہری قرآن مجید کو بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔
قرارداد عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار حسین بابک نے جمع کروائی۔

قرآن کی تدریس میں علماء کی خدمات قابل تحسین ہیں ، قرارداد کے مندرجات

قرارداد میں کہا گیا کہ قرآن مجید فرقان حمید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو قیامت تک انسانیت کی مکمل رہنمائی اور ہدایت کا سر چشمہ ہے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ قرآن کریم دنیا کی واحد کتاب ہے جس کی تعلیمات پر عمل کرنے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے قرآن کریم کے درس و تدریس میں مساجد کے علما و آئمہ کرام کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

تمام مساجد میں مقامی اور عام فہم زبانوں میں درس قرآن لازم کرنے کا مطالبہ

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ صوبائی حکومت صوبے کی تمام مساجد میں قرآن کریم کا ترجمہ و تفسیر آسان فہم قومی و علاقائی زبانوں میں لازمی قرار دے۔

یہ بھی پڑھئیے:

چھوٹی زبانیں اور قرآن کریم کا ترجمہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button