Latest

جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر سال دوم کے نتائج کا اعلان کر دیا

جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر سال دوم کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی ،ویب ڈیسک ؛ جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر دوم وباہم برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔کامیابی کا تناسب 31.37 رہا ۔

زوہار رضوان نے پہلی ،عروبہ اشفاق نے دوسری ،مریم ساجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام ریگولر سال دوم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔ نتائج کے مطابق ڈی اے ڈگری کالج فارویمن کی زوہارضوان بنت رضوان علی خان نے 1087 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن کی عروبہ بنت اشفاق حسین سیٹ نمبر نے 1059 نمبرز کے ساتھ دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج فارویمن کی مریم ساجد بنت ساجد حسین خان نے1056 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مجموعی طور پر718 طلباء فرسٹ ڈویژن ،2665 سیکنڈ اور تین تھرڈ ڈویژن میں کامیاب ہوئے

امتحانات میں 10794طلبہ شریک ہوئے،718 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ2665 طلبہ کو سیکنڈ اور 03 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔ کامیابی کا تناسب 31.37فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھئیے

ایچ ای سی کے تحت لاء ایڈمشن ٹیسٹ 22 جنوری کو ہوں گے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button