LatestScholarships

جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلباء امریکی اسکالرشپ پیکیجز سے فائدہ اٹھائیں ،قونصلیٹ کی پیشکش

جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلباء امریکی اسکالرشپ پیکیجز سے فائدہ اٹھائیں ،قونصلیٹ کی پیشکش

کراچی ، ویب ڈیسک ؛ جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلباء امریکی جامعات کے اسکالرشپ کے مختلف پیکیجز سے فائدہ اٹھائیں ،ان خیالات کا اظہار کراچی میں تعینات امریکی قونصلیٹ جنرل نے گزشتہ روز جامعہ کراچی کے دورے کے موقع پر کیا ۔

کراچی میں تعینات قونصل جنرل کا کراچی یونیورسٹی کا دورہ ،وائس چانسلر سے ملاقات

امریکی قونصلیٹ جنرل کی ڈپٹی کلچرل افیئرزآفیسر Anastasia Kolivas،ایجوکیشن ایڈوائزرعلی چوہان اور ایکسچینج کوآرڈینیٹربلال رضوی نے گزشتہ روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔

دونوں ممالک کی جامعات کے مابین اشتراک عمل کی ضرورت پر زور

ملاقات میں دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان اشتراک عمل پر زور دیا گیا،علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیزاور یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن فاردی پروموشن آف فلم ایجوکیشن کے یونیورسٹی پارٹنرشپ پروجیکٹ پرتفصیلی گفتگوہوئی۔
ڈپٹی کلچرل آفیئرز آفیسر نے شیخ الجامعہ کو بتایا کہ امریکی قونصلیٹ ایجوکیشن سیکٹر اور بالخصوص جامعہ کراچی کی معاونت کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر خالد عراقی کو مختلف ایکسچینج پروگرام اور امریکہ کی جانب سے آفرکی جانے والی مختلف اسکالرزشپ کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلبہ اس سے بھر پوراستفادہ کرسکتے ہیں۔

نصاب کوعالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے امریکی جامعات سے مل کر کام کریں گے ، خالد عراقی

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہاکہ ہم امریکی جامعات اور اس کے پالیسی ساز اداروں کے تعاون سے اپنے اساتذہ اور طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہرممکن اقدام کریں گے ۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں میڈیاسائنسز ،فارن پالیسی ،جینڈراسٹڈیز اورقانون کے نصاب کو بین اقوامی معیارکے مطابق مرتب کرنے کے لئے امریکی جامعات کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ اس کے پاکستان پر مثبت اور دوررس نتائج مرتب ہو،جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر شعبہ جات کے نصاب کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق مرتب کیاجائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

عالمی کتب میلہ کل سے ایکسپو سینٹر کراچی میں سجے گا 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button