LatestMadaris

وفاق المدارس العربیہ کے تحت مدارس کے اساتذہ کےلئے تربیتی ورکشاپس شروع

وفاق المدارس العربیہ کے تحت مدارس کے اساتذہ کےلئے تربیتی ورکشاپس شروع

کراچی ، ویب ڈیسک؛ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں مدارس کے اساتذہ کےلئے تربیتی ورکشاپس کا آغاز ، پہلے مرحلے میں بلوچستان کے منتخب ڈویژنژ میں تین ورکشاپس منعقد ۔

تعلیم کے اہداف ومقاصد ، طریقہ تدریس سمیت مختلف اہم موضوعات پر لیکچر ہوں گے

تربیتی ورکشاپس میں ہدایات برائے معلمین، نظام و نصاب برائے تربیت معلمین، تعلیم کے اہداف و مقاصد ،طریقہ تدریس وتعلیم کے علاوہ سہہ ماہی وماہانہ مقدار خواندگی کے موضوعات پر قائدین وفاق المدارس اور تعلیمی و تدریسی شعبہ کے ماہرینِ لیکچر دیں گے ۔

تربیتی ورکشاپس نشستوں کا وقت پہلے دن صبح دس بجے سے مغرب کے بعد تک ہوگا جبکہ دوسرے دن صبح دس بجے سے ظہر تک کا وقت طے کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں بلوچستان میں تین نشستیں منعقد ہو چکیں ، مولانا طلحہ رحمانی

میڈیا کوآرڈینیٹر وفاق المدارس مولانا طلحہ رحمانی نے تربیتی ورکشاپس کے بارے میں بتایا کہ چار اور پانچ مئی کو وفاق المدارس کی مرکزی مجلس عاملہ نے تدریب المعلمین کی منظوری دیدیتے ہوئے صوبائی سطح پر پہلے مرحلہ کیلئے تمام صوبائی و ڈویژنل ذمہ داران کو نشستوں کیلئے ہدایات جاری کیں۔
جس کے تحت صوبہ بلوچستان میں منتخب ڈویژن کے تین پروگرام منعقد ہوئے،جس میں تدریب المعلمین کے نگران مولانا امداداللہ یوسف زئی نے خصوصی شرکت کی،جبکہ صوبائی ناظم مولانا صلاح الدین ایوبی،رکن عاملہ مولانا عبدالمنان اور مولانا حسین احمد،مولانا عبدالرحیم حسنی سمیت دیگر مسؤلین و منتظمین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام مسابقات کا انعقاد ۔ ایک تاریخ ساز فیصلہ

جامعہ دارالعلوم کراچی میں 13 جون اور جامعہ فاروقیہ میں 14 جون کو ورکشاپس ہوں گی

مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے حوالہ سے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن میں ناظم سندھ ونگران تدریب المعلمین مولانا امداداللہ یوسف زئی کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے سات اضلاع میں تربیتی نشستیں جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی اور جامعہ فاروقیہ فیز ٹو مییں 13 اور 14 جون کو بالترتیب منگل اور بدھ کو منعقد ہوں گی جن کی صدارت صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری ہوں گے۔اندرون سندھ کی نشستیں سکھر اور حیدرآباد ڈویژن میں ہوں گی۔

آزاد کشمیر کی جامعات میں 6 اور 7 جون کو دو روزہ ورکشاپس شیڈول

مؤرخہ 6 اور 7 جون بروز منگل آزاد کشمیر کے جامعات و مدارس کی دو روزہ ورکشاب دارالعلوم اسلامیہ تعلیم القرآن پلندری میں وفاق المدارس کے مرکزی نائب صدر مولانا سعید یوسف کی صدارت میں منعقد ہوگی۔

اسلام آباد اور شمالی پنجاب کے مدارس و جامعات کے مدرسین کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ جامعہ دارالھدی اسلام آباد میں 7/8 جون بروز بدھ جمعرات کو ہوگی۔

 

مولانا طلحہ رحمانی نے کہا کہ جامعہ دارالعلوم کراچی میں ضلع کورنگی،شرقی،ملیر ون،جنوبی وکیماڑی اضلاع کے متعین مدارس و جامعات کے نظماء تعلیم و منتخب اساتذہ شریک ہونگے۔جبکہ جامعہ فاروقیہ فیز ٹو میں کراچی کے ضلع غربی، وسطی، ملیر گڈاب،کیماڑی و جنوبی کے متعین کردہ نظماء تعلیم و مدرسین شریک ہونگے۔
تدریب المعلمین کے اس پہلے مرحلے میں درجہ رابعہ تک تدریس کے فرائض انجام دینے والے منتخب مدرسین شریک ہونگے۔اس حوالہ سے وفاق المدارس کے مسؤلین جامعات و مدارس کی مشاورت سے حتمی افراد کا انتخاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق المدارس العربیہ ، مختصر جائزہ

جنوبی پنجاب میں ورکشاپس کا شیڈول

مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے مدارس و جامعات کی دو روزہ ورکشاب 17/18 جون بروز ہفتہ اتوار کو جامعہ فاروقیہ شجاع آباد میں ناظم اعلی وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری کی زیر صدارت اور معاون ناظم پنجاب مولانا زیبر احمد صدیقی کی نگرانی میں منعقد ہوگی،جبکہ تدریب المعلمین کے نگران مولانا امداداللہ یوسف زئی بھی خصوصی شرکت کریں گے۔

نئے فضلاء کے لئے پندرہ روزہ تربیتی کورس بھی شروع کیا جائے گا

وفاق المدارس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے فضلاء کیلئے بھی پندرہ روزہ تربیت کورس وفاق المدارس کے تحت شروع کیا جائے گا۔جس کی باقاعدہ رجسٹریشن وغیرہ کا طریقہ کار اور نظم کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button