Latest

عربی2500 سال پرانی،اقوام متحدہ کی چھٹی سرکاری زبان ہے،مقررین

عربی2500 سال پرانی،اقوام متحدہ کی چھٹی سرکاری زبان ہے،مقررین

کراچی،ویب ڈیسک؛عربی زبان تقریبا 2500 سال پرانی زبان ہے جس کو نہ صرف قرآن وحدیث اور اہل جنت کی زبان ہونے کا شرف حاصل ہے بلکہ جدید دنیا میں بھی پچھلے پچاس سال سے اقوام متحدہ کی چھٹی سرکاری زبان ہونے کا مقام حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہارمقررین نے شعبہ عربی جامعہ کراچی کے زیر اہتمام شعبہ ہذا میں عربی زبان کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

کراچی یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے تحت عربی کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

مقررین نے مزید کہا کہ یونیسکو کے تحت 2012 ء سے ہر سال عربی زبان کا عالمی دن18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔تقریب سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر نعیم اشرف،پروفیسر غلام مصطفی،انچارج شعبہ عربی جامعہ کراچی فاطمہ زینب، ڈاکٹر عاصف سلیم، ڈاکٹر شاہ فیض الابرار صدیقی اور ڈاکٹر عزیز الرحمن سیفی نے خطاب کیا ۔

شعبہ عربی جامعہ کراچی کے قدیم ترین شعبہ جات میں سے ہے،انچارچ شعبہ فاطمہ زینب

اس موقع پر انچارج شعبہ عربی جامعہ کراچی فاطمہ زینب اور ڈاکٹر عزیز الرحمن سیفی نے شرکاء کو بتایاکہ شعبہ عربی، جامعہ کراچی کے قدیم ترین شعبہ جات میں سے ایک ہے، اور اس شعبہ نے عربی زبان کی ترویج واشاعت میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

شعبہ عربی اس وقت گریجویشن، ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سطح کے ڈگری پروگرامز کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کررہا ہے اور اس شعبہ کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button