Madaris

وفاق المدارس کے تحت حفظ کے مسابقے منعقد ہوں گے

وفاق المدارس کے تحت ملک بھر میں حفظ کے مسابقے منعقد ہوں گے

کراچی (ایجو تربیہ ڈیسک) وفاق المدارس العربیہ نے ملک بھر میں حفظ کے مسابقے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ، مسابقے مرحلہ وار ہوں گے ، پوزیشن لینے والے طلباء اور ان کے اساتذہ کو انعامات دیے جائیں گے ۔

پہلے مرحلے میں ڈویژنل ، پھر صوبائی اور آخر میں ملکی سطح کا مسابقہ ہوگا

وفاق المدارس العربیہ کے اعلامیے کے مطابق یہ مسابقے تین مرحلوں میں منعقد ہوں گے ، پہلے مرحلے میں ڈویژنل مسابقے ہوں گے ، دوسرے مرحلے میں صوبائی سطح پر مسابقے ہوں گے جبکہ آخری مرحلے میں ملکی سطح کا مسابقہ ہوگا ، ڈویژنل مسابقوں میں کامیاب ہونے والے صوبائی مقابلے میں جائیں گے اور صوبوں کی سطح پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کا ملکی سطح پر مقابلہ ہوگا ۔

رجسٹریشن آج سے 17 اکتوبر تک ، کامیاب طلباء ،ان کے اساتذہ کو انعامات ملیں گے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسابقے کی رجسٹریشن آج 15 ستمبر سے شروع ہوگی اور 17 اکتوبر تک جاری رہے گی ،مسابقے میں شرکت رجسٹریشن کے ذریعے ہوگی،صرف رجسٹریشن والے طلباء مسابقے میں شرکت کر سکیں گے ، رجسٹریشن کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے ،رجسٹریشں فارم کے ساتھ فیس کی ادائیگی کی رسید بھیجنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

مقصد طلباء میں حفظ کا شوق پیدا کرنا ہے ، اعلامیے میں موقف

وفاق المدارس نے مدراس کے مہتممین کے نام اس حوالے سے ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مسابقے طلباء میں حفظ کا شوق پیدا کرنے اور عوام میں مدارس کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے منعقد کئے جا رہے ہیں ،مراسلے میں مقامی سطح پر بھی مدارس کے طلباء میں اس قسم کے مسابقے منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

ڈویژنل مسابقے 22 تا24 نومبر ،صوبائی4تا15 دسمبر ، فائنل 29 جنوری کو ہوگا

ڈویژن سطح کے مسابقے 22 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہیں گے ،صوبائی مسابقے 4 سے 15 دسمبر تک منعقد ہوں گے جبکہ آخری اور فائنل مسابقہ 29 جنوری کو ہوگا ۔ ہر سطح کے مسابقے کے کامیاب امیدواروں کو وفاق المدارس کے فنڈ سے انعامات دیے جائیں گے ۔

عمر کی حد 16 سال، شرعی وضع قطع لازمی اور وفاق سے الحاق شرط قرار

مسابقے کے لئے عمر کی آخری حد 16 سال ہے، صرف وفاق المدارس سے الحاق شدہ مدارس کے طلباء مسابقے میں شرکت کے اہل ہوں گے ، شرکت کے خواہشمند امیدواروں کا شرعی وضع قطع کا حامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

 

مسابقے کے لئے رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے اور دیگر معلومات کے لئے وفاق المدارس العربیہ کی آفیشل ویب سائٹ www.wifaqulmadaris.org دیکھی جا سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھئیے:

وفاق المدارس العربیہ ، مختصر جائزہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button