Latest

جامعہ ازہر اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مابین مفاہمت پر دستخط

جامعہ ازہر اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مابین مفاہمت پر دستخط

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور عالم اسلام کی مشہور درسگاہ مصر کی جامعہ ازہر کے مابین مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ معاہدے کے مطابق تعلیم و تحقیق، فیکلٹی اور طلبہ کے ایکسچینج پروگرامز کے لئے مشاورت اور مل کر کام کیا جائے گا۔ علاقائی زبانیں سیکھنے کے لئے جامعہ ازہر کے فیکلٹی ممبرز اور طلبہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کرسکیں گے اور اوپن یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز اور طلبہ جامعہ ازہر کا دورہ کرسکیں گے۔
معاہِدے کے مطابق مستقبل میں دونوں جامعات مشترکہ ڈگری پروگرام شروع کریں گی اور ایک دوسرے کی یونیورسٹیوں سے فیکلٹی ممبران پی ایچ ڈ ی اور پوسٹ ڈاک کر سکیں گے۔

معاہدے پر دونوں جامعات کے وائس چانسلرز نے دستخط کئے

معاہدے کی دستاویزات پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود جبکہ دوسری جانب سے مصر کی جامعہ ازہر کے وائس چانسلرپروفیسر سلامہ جمعہ دائودنے دستخط کئے۔

تعلیمی معیار میں اضافہ کے لئے تربیت ضروری ہے۔ پروفیسر ناصر محمود

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ تعلیمی معیار میں اضافہ کے لئے فیکلٹی ممبران کی تربیت ضروری ہے جس کے لئے بین الاقوامی جامعات کے ساتھ معاہدوں پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔دستخطوں کی تقریب کے موقع پر شعبہ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد مجید بھی موجود تھے جنہوں نے یونیورسٹی کی پروفائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانی پرچوں کی مارکنگ ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button